روس کی جانب سے شام کےبحران کومزاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید

کیٹیگری متفرقہ
Friday, 25 January 2013


Syria Russia Flagروس نے ایک بار پھر کہا ہےکہ شام کابحران متحارب فریقوں کے ہاتھوں حل ہوناچاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق روسی صدر کے ترجمان دمتری پسکوف نے کہا کہ شام کے مستقبل کے بارے میں متحارب فریقین کو فیصلہ کرنا چاہیے اور بیرونی ملکوں کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت سے بحران کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں ملے گي۔ انہوں نے کہا کہ روس اس بات پر یقین رکھتا ہےکہ شام کے بحران کوحل کرنے کےلئے عالمی برادری اور متحارب فریقین کو کام کرنا

ہوگا۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ شام کےبحران کو حل کرنے کےلئے تمام ملکوں کو مدد کرنی چاہیے۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ صدر بشار اسد کی تجویزیں جینوا معاہدے کے مطابق ہیں اور شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے نہایت مفید واقع ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے شام کے صدر بشار اسد نے جنوری کے اوائل میں تجویز پیش کی تھی کہ دہشتگردوں کی مدد بند کی جائے، نیا آئين تیار کیاجائے اور عام معافی کا اعلان کردیا جائے۔ ادھر شام میں قومی ہماہنگي کونسل کے سربراہ نے کہا ہےکہ ترکی نے دہشتگردوں کےلئے اپنی سرحدیں کھول کر عربوں اور کردوں کے درمیاں جنگ کی آگ بھڑکانا شروع کردیا ہے۔ منذر خدام نے العالم سے گفتگو میں شام کے خلاف ترکی کے غیر ذمہ دارانہ کردار پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے شمالی حصے میں دہشتگردوں کی موجودگي جنہوں نے حکومت قائم کرنے کا اعلان کا ہے ملت شام کی امنگوں کےبرخلاف ہے۔ قابل ذکرہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ ،صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

پڑھا گیا 1306 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org