قائد مقاومت کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف

کیٹیگری لبنان
Saturday, 15 November 2014


شیعت نیوز: یورپ کے ایک سکورٹی عہدیدار نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کو اس سال عاشور کے دن قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے اخبار ٹیلیگراف نے یورپی سکورٹی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل نے اس سال عاشور کے دن، حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو عزاداری کے ایک مراسم میں قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا تاہم اس کا یہ منصوبہ حزب اللہ کی ٹکنالوجی کے سبب ناکام ہوگیا۔ یہ یورپی عہدیدار جو فلسطین کے مقبوضہ علاقے ميں ایک یورپی سفارتخانے میں مشغول ہے کہا کہ اسرائیل کو یہ خبر ملی تھی کہ حسن نصراللہ عاشور کے ایک پروگرام میں تقریر کے لئے شرکت کریں گے اور اسی سبب سے اس نے اس دن اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تھی۔ اس سفارتکار کے بقول صہیونی حکومت ایک میزائیل کے ذریعے سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی لیکن ایک اسرائیلی افسر کے اعتراف کے مطابق، تحریک حزب اللہ کی محافظ یونٹوں کی مخصوص رادار ٹکنالوجی نے ان کے منصوبے کو ناکام بنادیا اس اسرائیلی افسر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ حزب اللہ کا رادار سسٹم اسرائیلی طیاروں کی پرواز، اور ان کے لبنانی حدود میں داخل ہونے کی تشخیص دینے کی توانائی رکھتا ہے۔

پڑھا گیا 977 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org