تازہ ترین

داعش کا امریکی سابق صدر بش نے بنایا ہے، اے ایف پی

کیٹیگری متفرقہ
Monday, 18 May 2015


شیعت نیوز۔ امریکہ میں کالج کی ایک طالبہ نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جیب بُش کو داعش کے حوالے سے آڑھے ہاتھوں لیااور کہا کہ دولت اسلامیہ آپ کے بھائی سابق صدر بش نے بنائی۔طالبہ اور سابق صدر جارج بش کے چھوٹے بھائی جیب بُش کے درمیان یہ تکرار ریاست نیواڈا کے شہر رینو کے ٹاؤں ہال میں ہوئی، امریکی طالبہ کی خبر دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں شہ سرخیوں میں شائع‏ ہوئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کالج کی ایک طالبہ نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جیب بُش کو داعش کے حوالے سے آڑھے ہاتھوں لیااور کہا کہ دولت اسلامیہ آپ کے بھائی سابق صدر بش نے بنائی۔طالبہ اور سابق صدر جارج بش کے چھوٹے بھائی جیب بُش کے درمیان یہ تکرار ریاست نیواڈا کے شہر رینو کے ٹاؤں ہال میں ہوئی، امریکی طالبہ کی خبر دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں شہ سرخیوں میں شائع‏ ہوئی ہے۔طالبہ اور سابق صدر جارج بش کے چھوٹے بھائی جیب بُش کے درمیان یہ تکرار ریاست نیواڈا کے شہر رینو کے ٹاؤں ہال میں ہوئی، جہاں وہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی مہم پر آئے تھے۔یونیورسٹی آف نویڈا کی19 سالہ طالبہ ایوی زیڈرک جیب بش کے قریب پہنچیں اور سوالات ملا مکالمہ شروع ہوگیا،ایوی نے کہا کہ دولت اسلامیہ عراق میں امریکی مداخلت کا شاخسانہ ہے ۔طالبہ نے سابق صدر بش کے بھائی جیب بش کو کہا کہ ’دولتِ اسلامیہ آپ کے بھائی صاحب نے بنائی تھی‘۔ایوی زیڈرک نے کہا آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوج بھیجنے والے صدر بش تھے نہ کہ صدر اوبامہ۔ دولتِ اسلامیہ پیدا کرنے کی ذمہ داری عراق کی اتحادی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، جس نے عراق کی پوری حکومت کو برطرف کر دیا‘۔’دولتِ اسلامیہ اس وقت بنی جب عراقی فوج کے 30 ہزار ملازمین کو نکال باہر کر دیا گیا ۔ ان کے پاس کوئی ملازمت نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود انہیں فوج کے اسلحے اور ہتھیاروں تک رسائی حاصل رہی۔ دولتِ اسلامیہ آپ کے بھائی نے بنائی۔‘اس پر جیب بُش نے کہا ’کیا یہ آپ کا سوال ہے یا؟طالبہ ایوی زیڈرک نےجواباً کہا’آپ زیادہ غرور نہ کریں بلکہ میرے سوال کا جواب دیں‘۔اس پر جیب بش کا جواب تھا کہ ’میں آپ کا احترام کرتا ہوں لیکن آپ سے اتفاق نہیں کرتا۔ہمارا عراق کے ساتھ ایک معاہدہ موجود تھا۔ اگر صدر اوبامہ چاہتے تو وہ وہاں10 ہزار فوجی چھوڑ سکتے تھے ۔ایوی زیڈرک سیاسیات کی طالبہ ہیں اور وہ اپنی یونیورسٹی میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی طلبہ جماعت ’ینگ ڈیموکریٹس‘ کے لیے کام کرتی ہیں۔مقامی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے ایو زیڈرک نے کہا کہ جیب بش کی بات میں وزن نہیں ہے۔ ووٹرز کی حیثیت سے ہمارا حق ہے کہ ہمارے رہنماؤں کی معلومات اور ان کا استدلال بہتر ہو۔ ذرائع کے مطابق امریکیوں کو بھی یقین ہے کہ داعش امریکہ نے بنائي ہے اور داعش ک دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیچھے امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور داعش دہشت گرد تنظیم کسی بھی صورت میں مسلمان تنظیم نہیں ہے۔داعش مغربی ممالک کی پروردہ تنظیم ہے جس علاقہ کے بعض مسلم ممالک کی حمایت حاصل ہے جن کے امریکہ کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔

پڑھا گیا 1199 دفعہ Last modified on Monday, 18 May 2015

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org