تازہ ترین

قاسم سلمانی سمیت حزب اللہ کے ۳ اہم کمانڈر صہیونی کی ہٹ لسٹ میں شامل

کیٹیگری لبنان
Thursday, 24 December 2015


شیعیت نیوز: صیہونی حکومت نے حزب اللہ کے اہم کمانڈر سمیر قنطار کے قتل کی ذمہ داری رسمی طور پر قبول کر لی اسرائیل کے ایک اخبار نے اس بات سے پردہ ہٹایا کہ صیہونی حکومت مزاحمت کے تمام رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بنا چکی ہے۔

اسرائیلی اخبار ’’بدیعوٹ آحارونٹ‘‘ نے اتوار کو سات افراد پر مشتمل ٹارگٹ کلنگ لیسٹ شائع کی جس میں قاسم سلیمانی بھی شامل ہیں۔ مزاحمت کے رہنماوں کو شہید کئے جانے کے اسرائیلی منصوبے کے بعد تاہم اس فہرست کے تین افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔ اس فہرست کے تین افراد شہید مغنیہ، جہاد مغنیہ اور سمیر قنطار جو حزب اللہ کی اہم شخصیات تھیں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی، حزب اللہ کے کمانڈر مصطفیٰ بدر الدین، شہید عزالدین القسام لشکر کے رہنما محمد الضیف اور شہید مغنیہ کے بڑے بیٹے مصطفیٰ مغنیہ وہ چار افراد ہیں جن کو دھشتگردی کا نشانہ بنانا اسرائیل کا ایک اہم ہدف ہے۔

اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق مزاحمت کے رہنماوں کو ٹرور کرنے کا منصوبہ ۲۰۰۸ میں حزب اللہ کے کمانڈر عماد مغنیہ کے ٹرور کے ساتھ دمشق سے شروع ہوا۔ جس کے بعد ان کے بیٹے جہاد مغنیہ کو مارا گیا اور پھر آج سمیر قنطار کو بھی اپنے ہدف کا نشانہ بنا دیا۔

اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیل کا اگلا ٹارگٹ مصطفیٰ بدرالدین ہیں جو اسرائیل کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح اٹک رہے ہیں اس لیے کہ مصطفیٰ بدر الدین حزب اللہ میں عماد مغنیہ کے جانشین ہیں اور حزب کی ریڑ کی ہڈی ہیں۔

قاسم سلیمانی صیہونی ریاست کے نزدیک اس لیے دوسرا ٹارگٹ ہیں چونکہ انہوں نے عراق میں صیہونی اور امریکی کتوں داعش کو اپنے مقاصد تک پہنچنے میں ناکام بنا دیا اور وہ شام میں حزب اللہ اور ایران کے درمیان بنیادی رابطہ ہیں اس لیے اسرائیل کے لئے ایک اہم ٹارگٹ ہیں۔

پڑھا گیا 836 دفعہ Last modified on Thursday, 24 December 2015

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین یا چالیس ایک ایسا عدد ہے جو بڑ ی خصوصیتوں کاحامل ہے مثلاً زیادہ ترانبیاء چالیس سال کی عمر میں مبعوث بہ رسالت ہوئے، موسیٰ (ع) اور خدا کی خصوصی م...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org