تازہ ترین

گرفتار ’را‘ ایجنٹ کا مسئلہ ایران سے نا جوڑا جائے،ایران دوست ملک ہے

کیٹیگری پاکستان
Saturday, 02 April 2016


شیعیت نیوز: ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر میڈیا میں آنے والی 'منفی خبروں' پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہندوستانی جاسوس کی گرفتاری کا معاملہ پاک ایران تعلقات سے نہ جوڑا جائے، چوہدری نثار نے کہا کہ میڈیا میں کچھ عناصر غیر ذمہ داری کا مظاہر کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  نےکہا کہ پا ک ایران تعلقات کو بہتر دیکھنا نہیں چاہتے، گرفتار 'را' ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا مسئلہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہے، اسے ایران سے نہ جوڑا جائے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے اور یاد رہے کہ ایران پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی سفیر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیا ہے۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو اچھا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شیعیت نیوز کے موقف کی تائد کردی

واضح رہے کہ 26 مارچ کو شیعیت نیوز  نے ایک بھارتی جاسوس کی گرفتاری کی آڑ میں پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کے حوالے سے ریسرچ اسٹوری شائع کی تھی جس میں اسی بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھاکہ میڈیا میں موجود کچھ تکفیری عناصر پاک ایران تعلقات اور ایرانی صدر کےکا میاب دورے کو ثبوتاژ کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں،آج وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار  نے بھی شیعیت نیوز کے اس موقف کی تائد کرتے ہوئے میڈیا میں موجود شرپسند عناصر کی جانب اشارہ کیا ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا میں موجود ان عناصر کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے جو دو برادار اسلامی ممالک کے اسٹریجیک سطح کے تعلقات کو خراب کرنے کے درپے تھے۔

’را‘ا یجنٹ کے انکشافات کے بعد تکفیری صحافی کالعدم تنظیموں کو بچانے میدان میں آگئے

raw-agent40083_L.jpg

 

پڑھا گیا 1196 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا امریکا کے تعاون سے اینٹی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسرائیل کا امریکا کے تعاون سے اینٹی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نےامریکا کے تعاون سے ’اینٹی بیلسٹک‘ میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطاب...

مقالہ جات

جس سے فاطمہ (س)ناراض ہوں اس سے اللہ تعالی ناراض ہوتا ہے

جس سے فاطمہ (س)ناراض ہوں اس سے اللہ تعالی ناراض ہوتا ہے

حضرت فاطمہ زھرا(س) جود و سخا اور اعلیٰ افکارمیں اپنی والدہ گرامی حضرت خدیجہ کی والا صفات کا واضح نمونہ اور ملکوتی صفات و اخلاق میں اپنے باپ حضرت محمد ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org