امت مسلمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا سب سے بڑی خیانت: ڈاکٹر لاریجانی

کیٹیگری ایران
Saturday, 17 December 2016


اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر علاقے کے بعض ملکوں کے تعاون سے مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں-

ڈاکٹر علی لاریجانی نےایران کے صوبہ گلستان سے تعلق رکھنے والے چار ہزار شہدا کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ سب سے بڑی خیانت مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے اور علاقے کے بعض ممالک، دہشت گردوں کی حمایت کے ذریعے اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں-

ڈاکٹر علی لاریجانی نے تفرقہ اندازی کے لئے علاقے کے بعض ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو باعث ننگ و عار قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کی پہلی مشکل تفرقہ اندازی ہے اور علاقے کے بعض ممالک اور دہشت گرد عناصر نے مسلمانوں کے اتحاد کو نشانہ بنا رکھا ہے-

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ انتہا پسند عناصر، کون سی بلاء و مصیبت میں مسلمانوں کو مبتلا کرنا چاہتے ہیں اور اس وقت مسلمانوں کو درپیش اہم مسئلہ، تفرقہ اور اختلاف ہے-

لاریجانی نے کہا کہ تمام اسلامی گروہ، دین کے ضروری اصول و فروع میں یکساں ہیں اس لئے ان کو ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھانے چاہیئیں-

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایران میں قائم امن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کہا کہ علاقے کے بعض ملکوں کے پاس ایران سے زیادہ ہتھیار ہیں لیکن ہمیشہ ان کو خطرہ لاحق رہتا ہے جبکہ دشمن یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ مغربی ایشیاء کے علاقے میں ایران واحد وہ ملک ہے، جہاں پائیدار امن قائم ہے-

پڑھا گیا 560 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان احمد علی قطوش اور محمد بکر ابوطاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہی...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org