تازہ ترین

حرم امام رضا ؑمیں جرمنی کی 25 سالہ خاتون نے اسلام قبول کر لیا

کیٹیگری ایران
Wednesday, 28 December 2016


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کی 25 سالہ خاتون ’’ہانا نلہ‘‘ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ’’زہرا‘‘ انتخاب کیا۔ جرمنی کی 25 سالہ خاتون ’’ہانا نلہ‘‘ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ’’زہرا‘‘ انتخاب کیا۔دریں اثنا آستانہ مقدس کے غیر ایرانی زائرین کے امور سے متعلق دفتر کے عہدہدار سید جواد ہاشمی نژاد نے دین اسلام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اصول دین، مذہب تشیع اور اسلام میں وارد ہونے کے اصولوں کے بارے میں بتایا اور کہا: دین اسلام میں داخل ہونا ایک الہی توفیق ہے جو آپ کے نصیب ہوئی ہے۔
انہوں نے عصر حاضر میں اسلام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مغربی میڈیا اسلام کے حقائق کو چھپانے اور اس کا چہرہ بگاڑنے کی بے انتہا کوشش کر رہا ہے۔
نومسلمان خاتون نے اسلام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں نے اسلامی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد زہرا نام کو اپنے لیے بہترین نام کے طور پر انتخاب کیا اور مجھے امید ہے کہ حضرت زہرا اور ائمہ معصومین کو نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے اللہ کے فرامین کو انجام دینے میں کامیاب ہوسکوں گی۔
انہوں نے مزید کہا: اسلام کے تئیں میرا شوق امام حسین اور کربلا کے بارے میں ایک کچھ چیزوں کا مطالعہ کرنے سے پیدا ہوا میں تقریبا ایک سال سے باطنی طور پر مسلمان ہوں لیکن آج زبان پر کلمہ شہادتین جاری کر کے ظاہری طور پر بھی مسلمان اور شیعہ ہو گئی ہوں۔
ہانانلہ نے مزید کہا: حرم امام رضا علیہ السلام میں، میں ایک خاص روحانی کیفیت اور آرام و سکون کا احساس کر رہی ہوں یقینا اہل بیت(ع) کی نسبت محبت میرے دل میں پیدا ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ غیر ایرانی زائرین کے دفتر نے اس نومسلمان خاتون کو جرمنی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن کریم کا ایک نسخہ، نماز کی چادر اور جانماز تحفہ کے طور پر پیش کی گئی۔

پڑھا گیا 1427 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org