تازہ ترین

سال 2016 پاکستان میں ہونے والی شیعہ نسل کشی کی تفصیلات شیعیت نیوز نے جاری کردی

کیٹیگری پاکستان
Saturday, 31 December 2016


شیعیت نیوز: 2016سال کے اختتام پر ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں 58افراد شہید ہوئے۔ شیعیت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے دیگر واقعات نے جہاں بے گناہ معصوم افراد کی جانیں لی وہیں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں بھی ملک بھر میں 61افرادتکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ اور دیگر دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہوئے

گذشتہ سال کی نسبت یہ تعداد کافی کم ہے جو قابل تحسین بات ہے ، گذشتہ سال یہ تعدا د 256 تھی۔تاہم اس بار کمی واقع ہوئی ہےمگر ابھی بھی دہشتگرد ی کی جڑ تکفیریت کے روپ میں موجود ہے جو مخالف فرقہ کو موقع پاتے ہی قتل کردیتی ہے، لہذا مزید ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن درکار ہے

سال بھر میں ملک کے مختلف شہروں میں شہید ہونے والے شہداٗ کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

ماہانہ وار جائزہ رپورٹ

ماہ جنوری 2016
جنوری کا مہینہ شیعہ نسل کشی سے خالی نہیں رہا سال کے آغاز میں ہی تکفیری دہشتگردوں نے ۳ شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا ، شیعیت نیوز کے مطابق یہ شہادت کوئٹہ،کراچی اور اٹک میں نوید احمد، مختار زیدی اور نوید عباس نامی مومنین کو شہید کیا گیا۔

ماہ فروری
2016 کا فروری بھی پاکستان کی سرزمین پر شیعہ مسلماں کے خون سے رنگیں ہوا، 8 فروری کو ملک افتخار نامی ایک مومن کو پشاور میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔

ماہ مارچ
2016 کے مارچ میں 4 شیعہ مومن ملک کے دیگر حصو ں میں شہید ہوئے، کراچی ،پشاور، اور ڈی آئی خان میںاظہر حسین ، سید رضی الحسن،شمشیر علی اور عابد رضا کو شہید کیا گیا۔

ماہ اپریل

اپریل میں کراچی اور حیدر آباد میں کل ملا کر 4 مومنین شہید ہوئے،جن میں سے ۳ کراچی اور ۱ ایک حیدرآباد کے مومن تھے۔
شہداء کے نام: شاہد حسین ،علی سجاد،ہاشم رضوی اور امداد جعفری ہیں
شاہد حسین اور علی سجاد اور ہاشیم رضا ایک ساتھ ہیں حملہ آور کے ذد میں آئے تھے۔ جبکہ ہاشیم رضا جامعہ کراچی میں فزکس ڈیپارٹمنٹ سے گولڈ میڈلسٹ بھی تھے

ماہ مئی
مئی میں ۸ شیعہ مومنین شہید ہوئے، ماہ مئی اس حوالےسے بھی دردناک ثابت ہوا کیونکہ اس ماہ میں تکفیری کے خلاف آواز بلند کرنے والے شہید خرم ذکی کراچی میں دہشتگرودں کی بربریت کا نشانہ بنے، جبکہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں ایک ہی روز ۴ شیعہ جوانوں کو شہید کیا گیا، جن میں دو ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔
۵ مئی ایڈوکیٹ عاطف علی، ایڈوکیٹ مرتجز،اطہر عباس اور مختار عباس ڈیرہ اسماعل خان میں شہید ہوئے
7 مئی شہید خرم زکی ، جبکہ 12 مئی کو پارچنار میں ناصر علی، یحییٰ حسین اور اکبر علی کو شہید کیا گیا۔

جون
جون 2016 میں شیعہ مسلمانوں سمیت شیعہ ہونے کے جرم میں معروف نعت خواں شہید امجد صابری کو دہشتگردوں نے شہید کیا،کراچی میں 2 جون کو محمد عباس، 22 جون محمد اظہر اور امجد صابر ی کو شہید کیا جبکہ۳۰ جون کو ندیم عباس ڈیر ہ اسماعیل خان میں شہید ہوئے۔

جولائی
۶ جولائی کو ڈیر ہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے ایڈوکیٹ شاہد عباس شیراز ی کو شہید کیا

اگست
اگست کے ماہ میں کوئٹہ اور کراچی میں ۳ شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا،پہلی اگست کو محمد بنی اور غلام بنی کوئٹہ میں شہید ہوئےجبکہ 23 اگست کو کراچی میں صائم رضا کو شہید کیا۔

ستمبر
ماہ ستمبر کراچی اور شکار پور میں ۲ شیعہ مسلمان شہید ہوئے،17 ستمبر کو شکار پورمیں محمد رفیق اور کراچی شباب حیدر کو 20 ستمبر کو شہید کیا گیا

ماہ اکتوبر، نومبر
شیعیت نیوز کے مطابق رواں سال ماہ اکتوبر محرم الحرام کے آغاز سے نومبر تک مختلف واقعات میں 25شیعہ مسلما ن کوعقیدے کی بنیاد پر قتل کیا گیا ،روان محرم الحرا م اور صفر کے دوران شیعہ مسلمانوں پر ۴ بڑے حملے ہوئے جبکہ دیگر ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں25 شیعہ مسلمان کو بے دردی سے قتل کیا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Muharramsk_1.jpg

ماہ دسمبر
سال کے آخری ماہ میں بھی شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا گیااطلاعات کے مطابق ابتک 6 شیعہ مسلمان شہید ہوئے
01 دسمبرکوئٹہ میں سید الیاس شاہ نامی مومن شہید ہوئے۔
02 دسمبر کراچی میں عرفان علی اور محرم علی کو شہید کیا گیا
08 دسمبر کوئٹہ میں علی خان شہید ہوئے
10 دسمبر ایبٹ آباد میں نظر حسین کو شہید کیا گیا
12 دسمبر کوئٹہ میں حیدر علی نامی محنت کش شہید ہوئے۔

charts.jpg

پڑھا گیا 12080 دفعہ Last modified on Saturday, 31 December 2016

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تمام فلسطینیوں اور پوری امت مسلمہ سے مسجد الاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی ہما...

مقالہ جات

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

16 جولائی 2017ء کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ سرحد پار سے دول...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org