تازہ ترین

صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی شدید بمباری

کیٹیگری عراق
Thursday, 23 March 2017


عراقی فوج کی ساتویں ڈویژن کے کمانڈر نعمان عبدالزوبعی نے سومریہ نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ عراق کے سوخوئی جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار کے سرحدی شہر القائم کے کرابلہ علاقے میں داعش کے بم بنانےوالے کارخانے، ہتھیاروں کے گوادموں اور ان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

عراقی فوج کے مذکورہ کمانڈر نے کہا عراقی فضائیہ نے ایک اور حملے میں جو الرطبہ کے علاقے میں کیا گیا مزید کئی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

اس دوران عراق میں صدر دھڑے سے وابستہ فوجی بازو سرایا السلام کے ایک کمانڈر ناجی المریانی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں ضلوعیہ ہوائی اڈے اور مطیبیجہ علاقے کے درمیان رابطہ شاہراہ کو کاٹ دینے کے مقصد سے داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا گیا جس میں داعش کے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونےوالوں میں داعش کے کئی سرغنے بھی شامل ہیں۔

سرایا السلام کے کمانڈر ناجی المریانی نے کہا کہ جو تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ان میں سے دس کا تعلق دوسرے ملکوں سے ہے جبکہ تین کا تعلق عراق سے ہے جو داعش کے سرغنے تھے۔

پڑھا گیا 969 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

حماس نے جدید میزائل تیار کرلیا، اسرائیل میں تشویش

حماس نے جدید میزائل تیار کرلیا، اسرائیل میں تشویش

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے حماس کی میزائل طاقت کو اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ز...

مقالہ جات

امریکہ، افغانستان میں داعش کی موجودگی کا حقیقی سبب

امریکہ، افغانستان میں داعش کی موجودگی کا حقیقی سبب

تحریر: پیر محمد ملا زہیافغانستان میں سکیورٹی بحران کی شدت میں اضافے سے جس ملک کو سب سے پہلے فائدہ حاصل ہو گا وہ امریکہ ہے۔ کیونکہ افغانستان میں بحران ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org