تازہ ترین

سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں کامیابی نہیں ملے گی آیت اللہ العظمی خامنہ ای

کیٹیگری ایران
Monday, 05 June 2017


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 28 ویں برسی کے موقع پر تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر ایران کے اعلی سول و فوجی حکام ، غیر ملکی مہمانوں اور عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں حضرت امام خمینی (رہ) اور انقلاب اسلامی کے حقائق کی بار بار تکرار کرکے انھیں تحریف سے محفوظ رکھنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کو ایک قوی ، مضبوط ، مستحکم اور عظیم تاریخی و مذہبی شخصیات قراردیتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) کا اللہ تعالی کی ذات پر ہمہ گیر توکل اور ایمان تھا وہ ‎سچے اور اسلام پسند انسان تھے جنھوں نے اپنی رفتار ،گفتار اور عمل کے ذریعہ اسلام ناب محمدی کو دینا میں پہچنوایا اور حقیقی اسلام اور امریکی و یزیدی اسلام کے درمیان لکیر کھینچ دی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی ایران کے خلاف عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: امریکہ کا صدر کتنا پست ہے جو سعودی عرب کے ڈکٹیٹر، آمر اور ظالم بادشاہ کے ساتھ کھڑا ہوکر رقص کرتا ہے اس کی حمایت اور پشتپناہی کرتا اور ایران کے جمہوری نظام اور انتخابات میں 40 ملین سے زائد افراد کی شرکت کو نظر انداز کرکے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مسلمانوں کو اب حقیقی اور امریکی اسلام کے درمیان پہچان کرلینی چاہیے سعودی عرب میں قائم نظام کو اللہ تعالی کی حمایت حاصل نہیں بلکہ سعودی اسلام کو امریکہ کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے سعودی اسلام وہی امریکی اسلام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سعودی عرب گذشتہ دو سال سے یمن کے نہتے ، بےگناہ اور مظلوم عربوں پر وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے سعودی عرب نے یمن کے شہروں، مدارس، مسجدوں ، اسپتالوں اور گلی کوچوں پر بمباری کرکے اپنی بربریت کا ثبوت فراہم کیا ہے سعودی عرب یمن کے خلاف اگر دس سال تک بھی جنگ لڑتا رہے تو اسے کامیابی نصیب نہیں ہوگی ۔ بلکہ یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بحرین میں بھی سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: بحرینی عوام کے حقوق کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے بحرینی عوام کو اپنے داخلی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: مغربی اور یورپی ممالک نے دہشت گردی کی جو آگ مشرق وسطی اور مسلم ممالک کے لئۓ روش نکی تھی وہ آگ آج ان کے دامنگیر ہوگئی

پڑھا گیا 539 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

یہ سوال ہے جو ہر وہ بچہ کرتا ہے جس کے بابا اس ریاست کے سفید و سیاہ کے مالک بنے ہوئے افراد کی غفلت، نا اہلی، غلط پالیسیوں اور ملک سے زیادہ ذاتی و خاندا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org