سعودی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ۵۵۰ پاکستانی دوحہ ائیر پورٹ پر پھنس گئے

کیٹیگری سعودی عرب
Tuesday, 06 June 2017


شیعیت نیوز: قطری دارالحکومت دوحہ میں دو روز سے محصور 550 پاکستانی عمرہ زائرین کو عمان ایئرویز کے ذریعے سعودی عرب پہنچانے کے انتظامات کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت متعدد ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد عمرہ کے لیے براستہ قطر سعودی عرب کا سفر کرنے والے پاکستانی زائرین دوحہ میں محصور ہوگئے تھے۔

قطر میں پاکستانی سفارت خانے کی سینئر عہدیدار سعدیہ خرم نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے تمام ابتدائی انتظامات قطر ایئر لائن کی جانب سے کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'تمام پاکستانی عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے عمان کی قومی ایئرلائن کی خدمات حاصل کی گئیں'۔

سعدیہ خرم کے مطابق 'پہلے مرحلے میں 400 پاکستانیوں کو صبح 7 بجے خصوصی طیارے سے مسقط لے جایا گیا جس کے بعد بقیہ 150 مسافروں کو بھی عمان ایئرویز کے ذریعے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر مسقط لے جایا گیا جہاں سے زائرین کو سعودی عرب پہنچا دیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستانی مشن دوحہ، عمان اور سعودی سفارت خانوں سے رابطے میں ہے، جبکہ مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی پاکستانی سفارتی مشن کا عملہ پاکستانی عازمین کو رہنمائی فراہم کررہا ہے'۔

دوسری جانب دوحہ میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ قطراور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال کے سبب سعودی عرب جانے والے لوگ قطر ایئرویز یا قطر سے سعودی عرب جانے والی دیگر پروازوں کے ذریعے سفر سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی زائرین کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نیئر حیات نے زائرین کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے دوحہ میں موجود پی آئی اے حکام کو پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کو کہا تھا۔

 

پڑھا گیا 385 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org