اگر سعودیہ کو اپنے حال پہ چھوڑ دیا گیا تو وہ مشرق وسطیٰ کو برباد کردیگا

کیٹیگری دنیا
Monday, 12 June 2017


شیعت نیوز: امریکی خارجہ پالیسی کے ماہر نے اس بیان کیساتھ کہ سعودی عرب کو خطے میں اپنی سرگرمیوں سے اگر کوئی نتیجہ ملا ہے تو وہ "شکست" ہے، کہا کہ اگر سعودیہ کو اپنے حال پہ چھوڑ دیا گیا تو وہ مشرق وسطیٰ کو برباد کردیگا۔

امریکی خارجہ پالیسی کے ماہر اسٹیون کک جو کہ امریکہ کی کونسل آف فارین ریلیشنز کے رکن اور امریکہ-مشرق وسطیٰ پالیسی کے ماہر اور متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں، نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کو اس کے نامعقول اور غیرسنجیدہ اقدامات سے روکنے کے لیے واشنگٹن کا اس سے رابطہ رکھنا ضروری ہے۔

وہ مزید لکھتے ہیں کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ریاض سے رابطہ رکھنا ضروری ہے، مگر اس کی وجہ دہشتگردی کا مقابلہ نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر سعودی عرب کو اس کے حال پہ چھوڑ دیا گیا تو وہ مشرق وسطیٰ کو اپنی غیرمعقول سیاستوں کی وجہ سے تباہ و برباد کردیگا جس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

اسٹیون کک نے لکھا ہے کہ عرب انقلابوں کی لہر، ایران کے جوہری معاہدے اور سعودیہ کی جانب واشنگٹن کی بےتوجہی نے سعودی عرب کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا کیونکہ سعودی عرب ہمیشہ امریکہ پر اعتماد کرتا ہے۔

اسٹیون کک نے خطے میں سعودی عرب کی ناکامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لبنان، شام اور یمن میں اس کے اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔

کک نے مزید لکھا ہے کہ سعودی عرب نے لبنانی فوج کو 3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا تاکہ لبنانی فوج کو حزب اللہ کے مقابل میں لایا جاسکے مگر اسکا کچھ فائدہ نہ ہوسکا۔

شام میں سعودی عرب نے اربوں ڈالر لگا دئے مگر اسے وہاں پر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ سعودی عرب نے بشار اسد کو حکومت سے برخاست کرنے کے لیے پورا زور لگایا مگر شام میں بھی وہی ہوا جو ایران چاہتا تھا۔ اب تو سیاسی حلقوں میں بھی ایسی باتیں گشت کررہی ہیں کہ بشار اسد کے بغیر شامی بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ایران کی بہت بڑی اسٹیرٹجک کامیابی ہے۔

یمن میں بھی سعودی سیاستیں ناکام ہی رہیں۔ سعودی عرب نے اربوں ڈالرز خرچ کرکے یمن پر حملہ کیا مگر اب وہ اس جنگ میں بری طرح پھنس چکا ہے اور اب ماضی سے کہیں زیادہ یمنی ایران سے قریب ہورہے ہیں اور اگر یمن پر سعودی حملوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو خود سعودی عرب کی سلامتی بھی خطرے میں پڑجائے گی۔

اسٹیون کک نے لکھا کہ 1930 سے یمن سعودی عرب کو شکست دیتا آرہا ہے اور اس بار بھی سعودی عرب کی شکست یقینی ہے۔

کک نے اپنے مضمون کے آخر میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کو خطے میں اپنی سرگرمیوں سے اگر کوئی نتیجہ ملا ہے تو وہ "شکست" ہے کیونکہ سعودی عرب کی فوج کو پیچیدہ فوجی آپریشنز کا تجربہ نہیں ہے۔

پڑھا گیا 1114 دفعہ Last modified on Monday, 12 June 2017

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم آزادی فلسطین نے امریکی دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن میں فلسطینی مشن بند کیا گ...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org