تازہ ترین

پاکستان قطر تنازع میں ثالت کا کردار ادا کرسکتا ہے،ایرانی سفیر

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 20 June 2017


شیعیت نیوز: پاکستان میں تعینات ایرانی کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان قطر تنازع میں ثالت کا کردار ادا کرسکتا ہے ، پاکستان اسلامی فیملی کا اہم ممبر ہے ، راحیل شریف کے بارے میں کئی بار بات چیت ہوئی ، یقین ہے پاکستان جلد درست اور اچھا فیصلہ کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہےکہ تنازع کا تمام ممالک کو مذاکرات کے ذر یعے پرامن حل نکالنا چاہئے، خطے میں تنازع ہم میں سے کسی کے مفاد میں نہیں ، ہمیں امن اور استحکام کی طرف بڑھنا ہو گا نہ کہ نئے تنازعات کی طرف، قطر کے معاملے پر سعودی عرب کا ایران سے متعلق موقف الزام پر مبنی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی نیا تنازع خطے میں باہر کے ملک کے آنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ایرانی سفیر نےمزید کہا کہ پاکستان اسلامی فیملی کا ایک اہم ممبر ہے، اس معاملے میں پاکستان ثالث کا ایک اہم کردارادا کر سکتا ہے، خاص طور پرپاکستان اسلامی ممالک میں ثالثی کے ذریعے تنازعات حل کرانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

سابق آرمی چیف راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے سے متعلق ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران نے متعدد بار پاکستان سے یہ معاملہ اٹھایا ہے، یقین ہے اس پر پاکستان بہت جلد ایک درست اور اچھا فیصلہ کرے گا۔

پڑھا گیا 536 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

امریکی انتقام سے حماس کا موقف کمزور نہیں ہوگا: فوزی برھوم

امریکی انتقام سے حماس کا موقف کمزور نہیں ہوگا: فوزی برھوم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں اور جماعت کی قیادت کو بلیک لسٹ کرنے کے اقدام...

مقالہ جات

سعودیہ میں فوجی دستوں کی تعیناتی

سعودیہ میں فوجی دستوں کی تعیناتی

آئی ایس پی آر کے ایک اعلان کے مطابق پاکستانی فوج کے مزید دستوں کو مشاورتی اور تربیتی مشن پر سعودی عرب میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب م...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org