کسی بھی قیمت پرعراقی حکومت ایران سے اپنا رابطہ منقطع نہیں کریگی، حیدر العبادی

کیٹیگری عراق
Tuesday, 20 June 2017


شیعیت نیوز:عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عراق کو اگر پوری دنیا کی حکومت دے دی جائے اور مفت میں پورے عراق کی تعمیر نو کر دی جائے تو بھی عراق کی حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران سے اپنا رابطہ منقطع نہیں کرے گی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے نامہ نگاروں اور صحافیوں سے گفتگو میں ایران سے عراق کو دور کرنے کے لئے امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عراق ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ عراق کو ایران کے خلاف جنگ کا میدان اور یا ایران کے خلاف جارحیت کے لئے عراق کی سرزمین کو استعمال کیا جا سکے۔ حیدر العبادی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بعض ممالک عراق کو عالمی جنگ کے میدان میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر علاقائی بحرانوں میں عراق کا کوئی مفاد نہیں اور وہ ان بحرانوں میں مداخلت نہیں کرے گا۔ عراق کے وزیراعظم نے خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کی جانب سے قطر کے جاری اقتصادی محاصرے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بغداد قوموں کا محاصرہ اور بائیکاٹ کئے جانے کے سخت خلاف ہے۔

پڑھا گیا 280 دفعہ Last modified on Wednesday, 21 June 2017

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم آزادی فلسطین نے امریکی دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن میں فلسطینی مشن بند کیا گ...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org