تازہ ترین

سعودی عرب میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت نہیں: سید حسن نصر اللہ

کیٹیگری لبنان
Saturday, 24 June 2017


رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے نام سے موسوم کیا اور اس طرح انھوں نے مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنادیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کی اہمیت کے پیش نظراس پر ہمیشہ توجہ رکھی ہے۔ اس وقت خطے کو سخت اور پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا ہے۔ علاقے میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک کو امریکہ اور اس کے اتحادی حکمرانوں نے بے دردی کے ساتھ کچلنے کی کوشش کی لیکن قوموں کے اندر اس وقت بھی اسلامی بیداری کا جذبہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو آج بھی بھوک ، پیاس ، افلاس ، درد اور سماجی و اقتصادی محاصرے کا سامنا ہے۔ علاقے کے عرب حکمراں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدموں پر کھربوں ڈالر خرچ کررہے ہیں لیکن ان کی فلسطینی عوام کے آلام اور مصائب پر کوئی توجہ نہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ خطے میں صرف ایران ہی واحد اسلامی ملک ہے جو فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمت کی حقیقی معنوں میں حمایت کررہا ہے لیکن اسے بھی عالمی سامراجی طاقتوں کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹوں اور وہابی تکفیری دہشت گردوں نے ایران کے اندر بد امنی پھیلانے کے سلسلے میں بہت کوشش کی جسے ایران نے ناکام بنا دیا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سعودی عرب میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت نہیں ،سعودی حکام صرف امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے ایران کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے والی فلسطینی اور لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریکوں پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کئے جاتے ہیں اور ان الزامات میں بھی امریکہ کے ساتھ سعودی عرب پیش پیش ہے سعودی عرب کے حکمرانوں کا اصلی اور بھیانک چہرہ دنیائے اسلام کے سامنے واضح ہوگیا ہے ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد اور نصرت سے اسلامی مزاحمت کو فتح نصیب ہوگی اور یہ اللہ تعالی کا حتمی وعدہ ہے اور اللہ تعالی کے وعدے پر ہمارا مکمل ایمان اور یقین ہے

پڑھا گیا 1840 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

یہ سوال ہے جو ہر وہ بچہ کرتا ہے جس کے بابا اس ریاست کے سفید و سیاہ کے مالک بنے ہوئے افراد کی غفلت، نا اہلی، غلط پالیسیوں اور ملک سے زیادہ ذاتی و خاندا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org