یوم انہدام جنت البقیع : دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ’آل سعود مردہ باد ‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 04 July 2017


شیعیت نیوز: روضہ رسول (ص) اور جنت البقیع کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پس پردہ عناصر آل سعود خاندان ہے جو اقتدار کی ہوس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بھی داؤ پر لگا چکے ہیں، آل سعود کے ہاتھوں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کومنہدم کرنا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔ان خیالات کا اظہارملک 8 شوال کے روز ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں شرکا ٗ نے کیا، خطاب میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سفارتی سطح پر سعودی عرب سے رابط کرکے جنت البقیع کی تعمیر کے حوالےسے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق 8 شوال دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے منایا جاتا ہے ، یہ وہ سیاہ دن ہے جس روز اپنی مرضی کا اسلام بناکر دنیا بھر میں شعار اسلام کےخلاف برسرپیکار وہابیت کے علمبردار آل سعود نے 1926 اپریل بمطابق 8 شوال کو جنت البقیع میں موجود تمام آل رسول (ص) اصحاب اور زوجہ رسول(ص) کے مزارت منہدم کردیئے، اس سانحہ نے پورے عالم اسلام کو غم زدہ کیاآل سعود روضہ رسول(ص) کو بھی منہدم کرنا چاہتے تھے لیکن عالم اسلام کے شدید رد عمل سے خوف زدہ ہوکر اس کام کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے، آج تک آل سعود کے ان مظالم کے خلاف احتجاج کو سلسلہ جاری ہے، دنیا اسلام کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ آل رسول(ص) کے مزرت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

19703061_1908023669420883_4641595715450025478_o.jpg

اس سلسلے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ایم ڈبلیوایم ،آئی ایس او، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، سنی اتحاد کونسل ، جے یو آئی نورانی گروپ سمیت تمام شیعہ و سنی مسلمانوں نے بھی انہدام جنت البقیع کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔

اس دوران شرکا نے آل سعود کے خلاف بھر نعرے بازی کرتے ہوئے دوبار جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

کراچی شہر میں بھی ماتمی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کراچی پریس کلب کے سامنے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، آل سعود کی دہشت گردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہل بیت رسولﷺ اور صحابہ کرام (رض) کے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق تقوی کاکہنا تھا کہ آٹھ شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے کہ جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا ، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کواتنی جرات اور ہمت بخشی کے نوبت کربلا ، بغداد ، مکہ اور شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطینی مسلمانوں پر مظالم تک آن پہنچی ہے،مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور امریکی و اسرائیلی غلامی کی بدولت آج مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔اس موقع پر خواہر شازیہ امام نے خطاب میں کہا کہ جنت البقیع اور ا س میں مدفون ہستیاں تا قیامت آنے والے انسانوں کو ظالموں اور جابر کے خلاف عَلم بغاوت بلند کرتے ہوئے مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتی آئی ہیں ۔ 8شوال تاریخِ انسانیت کا سیاہ ترین باب ہے کہ جب انسانیت کی خیر خواہ ہستیوں کی قبور کو درد ناک انداز میں مسمار کرکے اس پر بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلمان بیدار ہیں اور آل سعود کو دوبارہ تاریخ نہیں دہرانے دیں گے ، کعبة اللہ اور روضہ رسول ﷺکے لئے ملت جعفریہ کا بچہ بچہ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہے ، انہوںنے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں ازواج رسول اکرمﷺ اور اہل بیت رسول ﷺ سمیت صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے، اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود کی دہشت گردی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے جبکہ امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

19621168_1908023762754207_8621708526356984666_o.jpg


کراچی کی طرح ملک کے دیگر شہر بھی آل سعود کی دہشتگرد مردہ آباد کے نعروں سے گونجتے رہے ، شیعیت نیوز لاہور رپورٹر کے مطابق لاہور میں پریس کلب پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علمائے کرام سممیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، آل سعود کی دہشت گردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہل بیت رسول (ص) اور صحابہ کرام (رض) کے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ ور حالیہ دنوں جدہ اور مدینہ منورہ میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کا ذمہ دار آل سعود کو قرار دیا گیا تھا جبکہ شرکاء نے سروں پر سرخ اور سبز رنگ کی پٹیاں باند رکھی تھیں جن پر لبیک یا رسول اللہ ،لبیک یا زہرا، لبیک یا مہدی اور لبیک یا حسین کے نعرے آویزاں تھے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں جلسے جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔

 


دوسری جانب تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام راولپنڈی میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مری روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مری روڈ پر ٹریفک بھی بلاک ہوئی، ریلی کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماوں نے کی۔ اسلام آباد میں بھی یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے علامہ بشارت امامی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسی طرح دنیا بھر میں بھی انہدام جنت البقیع کے حوالے سے سیکڑوں لو گ سڑکوں پر نکل آئے اور آل سعود کی دہشتگر دی کی مذمت کی ، امریکا میں سعودی سفارت خانے کے سامنے بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں عوام نے مطالبہ کیا کہ آل سعود عالم اسلام کے جذبات کو مزید ٹھیس نا پہچائیں اور جنت البقیع کی دوبار تعمیر کرنے کا اعلان کریں اخراجات عالم اسلام برداشت کرے گا۔

 

پڑھا گیا 1297 دفعہ Last modified on Tuesday, 04 July 2017

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم آزادی فلسطین نے امریکی دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن میں فلسطینی مشن بند کیا گ...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org