پاکستان کے دینی مدارس پر انتہاپسندی کی ترویج کا الزام ہے

کیٹیگری دنیا
Wednesday, 12 July 2017


افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے اپنے ملک میں دینی مدارس میں موجود مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس ملک کے دینی مدارس کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے اور افغان نوجوان جو دینی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے پاکستان کا سفر کرتے ہیں، سے سوء استفادہ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے لازمی ہے کہ افغانستان میں بھارتی دیوبند مدارس کی شاخ کھلے تاکہ افغان نوجوانوں کو اس مقصد کی خاطر پاکستان کا سفر نہ کرنا پڑے۔

عبداللہ عبداللہ نے تاکید کی کہ وہ نوجوان جنہوں نے اندرون یا بیرون ملک دینی مدارس سے اچھے نمبروں کیساتھ اسناد وصول کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

افغان چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ وزارت خزانہ، عدلیہ، اعلیٰ تعلیم، افغان علما کونسل، سیکورٹی کونسل اور مساجد کے خطیبوں پر مشتمل وزارت تعلیم کے زیر نگرانی ایک کمیشن تشکیل دینی چاہئے تاکہ وہ ملک میں دینی مدارس کے مشکلات کا حل تلاش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دینی مدارس پر انتہاپسندی کی ترویج کا الزام ہے جن کی سعودی عرب سمیت کئی بیرونی ممالک سے فنڈنگ ہوتی ہے اور ان ممالک کے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ہماہنگی سے افغان طلباء کو افغانستان میں جنگ کرنے کیلئے قائل کرتے ہیں۔

دوسری جانب عرب ممالک افغانستان میں بڑے بڑے دینی مدارس کی عدم موجودگی کے سبب کوشش کرتے ہیں کہ اس ملک میں وہابی اور سلفی افکار کی ترویج کیلئے بڑے بڑے دینی مراکز قائم کریں۔

پڑھا گیا 747 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org