تازہ ترین

موصل کی آزادی اور داعش کی شکست میں آیت اللہ سیستانی کے فتوی کا اہم کردار ہے

کیٹیگری عراق
Wednesday, 12 July 2017


شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک؛عراق میں سریع الحرکت افواج کے کمانڈر ثامر الحسینی نے موصل کی آزادی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ موصل کی آزادی میں آیت اللہ سیستانی کے فتوی کا اہم کردار رہا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف ایران کی طرف سے عراق کی حمایت صداقت اور حققیت پر مبنی رہی ہے۔

ثامر الحسینی نے کہا کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی کے حکم سے موصل کی آزادی کے لئے آپریشن کا آغاز آٹھ ماہ پہلے شروع ہوا۔ اس آپریشن میں عراقی فوج کے شانہ بشانہ عراق کی رضآکار فورس نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔

عراق کی سریع الحرکت افواج کے کمانڈر نے موصل کی آزادی کی اہمیت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موصل عراق کا اہم شہر ہے جسے داعش نے اپنا دارالخلافہ بنا لیا تھا حالانکہ داعش کا ہدف بغداد تھا لیکن آیت اللہ سیستانی کے فتوی نے داعش کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ آیت اللہ سیستانی کے فتوی کے بعد عراق میں داعش کی پسپائی اور شکست کا عمل شروع ہوگیا ۔ عراقی کمانڈر نے کہا کہ داعش کی شکست میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کا باہمی اتحاد قابل تعریف ہے جبکہ داعش اور اس کے حامیوں نے عراق میں شیعہ و سنی تصادم پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کی جسے شیعوں اور سنیوں کے بیدار علماء نے ناکام بناتے ہوئے داعش کے خلاف شیعہ و سنی متحدہ محاذ بنادیا جس کے نتیجے میں داعش کا عراق میں بڑھتا ہوا اثر و رسوخ ختم ہوگیا اور عراقی حکومت اور عوام نے متحد ہوکر موصل سے داعش کا خاتمہ اور داعش کے خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی کو جہنم پہنچا دیا۔

عراقی کمانڈر نے عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے بے لوث اور حقیقی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حقیقی مدد کی اور ہم ایران کی اس امداد پر ایرانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جنھوں نے سخت ترین شرائط میں عراقی عوام کی بھر پور مدد کی کی۔اورمیں موصل کی فتح پرایران اور عراق کی دونوں قوموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔

پڑھا گیا 1486 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تمام فلسطینیوں اور پوری امت مسلمہ سے مسجد الاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی ہما...

مقالہ جات

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

16 جولائی 2017ء کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ سرحد پار سے دول...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org