جب دہشت گرد گروہ داعش عراقی شہریوں کا قتل عام کر رہا تھا اس وقت ایمنسٹی انٹرنیشنل کہاں تھی

کیٹیگری عراق
Thursday, 13 July 2017


عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عراقی فورسز پر الزامات کو رد اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب داعشی دہشت گرد، عراقیوں کا قتل عام کر رہے تھے اس وقت آپ کہاں تھے؟

اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ عراقی فوج نے اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر موصل میں انسانی جانوں کو بچایا، جب داعشی عراقی شہریوں کا سر قلم کر رہے تھے اور موصل کی ہر شے کو تباہ کر رہے تھے ایمنسٹی انٹرنیشنل اس وقت کہاں تھی؟

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش کے بعض سرپرستوں کو موصل کی آزادی اچھی نہیں لگی ۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراقی عوام دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے ۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال ہی میں اپنی ایک متنازع رپورٹ میں کہا تھا کہ عراقی فوجیوں نے موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل نے داعش کے انسان سوز مظالم، یمن پر آل سعود کی جارحیت، بحرین میں آل خلیفہ کی جانب سے عوام کی سرکوبی اور شام میں دہشت گردوں کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے جیسے مظالم پر آنکھیں بند کرتے ہوئے ڈرامائی خاموشی اختیار کی ہے۔

پڑھا گیا 1457 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org