عراق؛ جب ایک شیعہ فوجی سنی بچے کی خاطر اپنی جان قربان کرتا ہے

کیٹیگری عراق
Friday, 14 July 2017


عراق کے کردستان میں ایک شیعہ فوجی نے اہل سنت مکتب سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی جان بچانے کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔

ابھی اس بچے کا نام اس کے والدین کا بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے بس اتنا معلوم ہے کہ یہ بچہ قدیم موصل کے فاروق محلہ کا باشندہ ہے جو اہل سنت کا محلہ ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس غم نصیب بچے کے والدین موصل میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے مظالم سے بچ کر موصل سے نکلتے وقت دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنتےہوئے موت کی آغوش میں سما چکے ہیں اور تنہا یہ بچہ زندہ رہ گیا۔

d3

اس بچے کی زندگی کا سراغ لگا کر ایک عراقی جوان بچے کی زندگی بچانے کے لئے میدان عمل میں اتر جاتا ہے اور دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو جاتا ہے۔ فوج سے مقابلہ کرتے ہوئے تمام دہشت گرد بھی ہلاک ہو جاتے ہیں۔

شہید فوجی جوان "علی" کے خون کا احترام اور ان کے جذبہ قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بچے کا نام بھی "علی" رکھا گیا ہے۔

اس شیعہ فوجی جوان کی فداکاری اور جذبہ ایثار کی خبریں اس وقت منظر عام پر آ رہی ہیں جب عراقی اتحاد اور یکجہتی کے دشمن عراق کی شیعہ رضاکارانہ تنظیم اور فوجوں پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ سنی نشین علاقوں میں تعصب سے کام لے رہے ہیں۔

دوسری طرف علماء کرام اور مراجع عظام نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ داعش اور تکفیری دہشت گردوں کا سامنا کرنے کے لئے شیعہ سنی آپسی اتحاد کا دامن نہ چھوڑیں۔

پڑھا گیا 2856 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق

فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مرضی کے خلاف...

مقالہ جات

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے وہ ایک ماں تھی…..

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے وہ ایک ماں تھی…..

گھر میں سناٹا چھایا ہو اتھا بچے اور شوہر باہر گئے ہوئے تھے وہ تنہا تھی اور اپنے حجرے میں بند اپنے رب سے ملاقا ت کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کر رہی تھی۔ او...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org