سعودی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف پھانسی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل

کیٹیگری سعودی عرب
Friday, 14 July 2017


انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی حکمرانوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور عالمی انصاف کے اصولوں کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے مخالفین کے خلاف موت کی سزا کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اب ایک بار پھر ریاستی مشرقی صوبے میں اپنے4 سیاسی مخالف شیعہ مردوں کو قتل کرنے کے لئے پھانسی کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان چار افراد کو پر امن احتجاج کی پاداش میں سزائے موت دینے کا عمل تازہ ترین اقدام ہے جو سعودی حکومت ملک کے شیعہ عوام کے خلاف ایک عرصے سے استعمال کرتی آ رہی ہے۔ایمنسٹی کے بیروت کے دفتر کے ڈائریکٹر لین مالوف نے کہا کہ سعودی عرب نے اختلاف رائے رکھنے والے افراد کے خلاف موت کی سزا ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کو روش بنا لیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان چاروں افراد کو تشدد اور غیر اخلاقی اور غیر قانونی حربوں کے ذریعے حاصل کردہ اعترافی بیانات کی بنا پر پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے مطابق حکومتی الزامات کے تحت سزائے موت پانے والے چار افراد میں عبدالرحیم حسین البصری ، مہدی محمد حسن السائغ ، امجد ناجی حسن، اور یوسف علی عبداللہ المشیخص شامل ہیں ۔ایمنسٹی کے مطابق، یوسف علی عبداللہ کو حکومت مخالف مظاہروں میں شمولیت پر دہشت گردی سے متعلق جرائم عائد کر کے پھانسی دی گئی ہے جبکہ ان کے اہل خانہ کو اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا، اہل خانہ کوسرکاری ٹی وی کے ذریعے اس کی پھانسی کا علم ہوا ۔

یوسف علی عبداللہ کو مقدمے کی مکمل طور پرغیرمنصفانہ سماعت کے بعد مجرم قرار دیا گیا تھا جس میں زیادہ تر انحصار تشدد کے ذریعہ لئے گئے اعترافی بیان پر کیا گیا۔ ایمنیسٹی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر دباؤ بڑھائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس کے بعد ناقابل اعتماد قانونی کارروائی کے زریعے دیگر افراد کو پھانسی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

لین مالوف نے مزید کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں سزائے موت دینے والے ممالک کی درجہ بندی میں سر فہرست ہے۔ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ سزائے موت دینے کے عمل کو فوری طور پر روکے ۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق سعودی عرب میں کم از کم 34 دیگر شیعہ افراد کو بھی سزائے موت سنائی جا چکی ہے ۔

پڑھا گیا 680 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org