تازہ ترین

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے جاری

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Saturday, 15 July 2017


فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی کے مختلف صحنوں میں موجود اوقاف کے تمام انتظامی دفاتر کے تالے اور دروازے توڑ دیئے ہیں اور مسجد کے میناروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔صیہونی فوجیوں نے متعدد بار قبۃ الصخرہ میں داخل ہوکر اس مقدس مقام کی تلاشی لی ہے اور وہاں موجود متبرک اشیا اور دوسرا سامان باہر نکال کر پھینک دیا ہے۔صہیونی فوجی مسجد الاقصی کے مرکزی دروازوں کی چابیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔جمعے کو مسجد الاقصی میں تین فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائی اور صہیونی حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کی ادا‏ئیگی روکنے کے بعد، پورے بیت المقدس شہر اور خاص طور سے شہر کے قدیم مشرقی علاقے میں زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔جمعے کے روز تین فلسطینی نوجوانوں نے صیہونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بے حرمتی کے جواب میں شہادت پسندانہ کارروائی کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے والے دو صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا بعد ازاں تینوں فلسطینی نوجوان بھی اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو نے صہیونی فوجیوں کو مسجد الاقصی کو بند کرنے اور مسلمانوں کو اس مقدس مقام پر نماز کی ادائیگی سے روکنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب غزہ کے مکینوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کاروائی کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے نمازیوں پر مسجد الاقصی کے دروازے بند کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔مظاہرین نے غزہ کے محاصرے اور فلسطینی اتھارٹی کے سربرہ محمود عباس کے اقدامات کی بھی مذمت کی اور انہیں غزہ کے محاصرے میں اسرائیل کا شریک جرم قرار دیا۔دوسری جانب ترکی میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کی قیام گاہ کے باہر مظاہرہ کرکے مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔مظاہرے میں ترک شہریوں کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھی اور انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔ترک پولیس نے مظاہرین کو اپنے کڑے حصار میں لے رکھا تھا۔

پڑھا گیا 48 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تمام فلسطینیوں اور پوری امت مسلمہ سے مسجد الاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی ہما...

مقالہ جات

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

16 جولائی 2017ء کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ سرحد پار سے دول...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org