تازہ ترین

پاکستان دشمن تکفیری دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی

کیٹیگری پاکستان
Monday, 17 July 2017


شیعت نیوز ؛پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جبکہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ایف سی فورس پر فدائی حملہ کیا گیا جس کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پڑھا گیا 666 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تمام فلسطینیوں اور پوری امت مسلمہ سے مسجد الاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی ہما...

مقالہ جات

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

16 جولائی 2017ء کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ سرحد پار سے دول...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org