تازہ ترین

پانامہ پر عدالتی فیصلہ تسلیم کیا جائے ، علامہ ساجد نقوی

کیٹیگری پاکستان
Monday, 17 July 2017


شیعت نیوز ؛اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ ملک پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے، مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد مختلف آرا سامنے آئیں جوجمہوری معاشرے کی عکاس ہیں ، سیاسی اختلاف کو سیاسی تصادم سے بننے سے بچانا ہوگا، پاکستان کے اصل مسائل دہشتگردی،ناانصافی،غربت ، بے روزگاری ہے ، ملکی استحکام کےلئے سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر غور کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی تحریک پاکستان عام انتخابات میں حصہ لے گی، ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور کیا جارہاہے ۔آئی ٹی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے ذمہ دارروں کوآئندہ قومی انتخابات سے قبل سیاسی طور پر حلقوں میں جانا چاہیے ،تاکہ رابطہ عوام مہم کے ذریعے سیاسی منظر نامے کے تناظر میں سیاسی بحث و مباحثہ اور لیکچرز کے ذریعے راہ ہموار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئند ہ انتخابات میں بھر پور مہم چلائیں گے،تاکہ عوام کو درست رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مسائل کا شکا ر ہے مزید کسی بحران ،ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا، جے آئی ٹی کے بعد مختلف آرا سامنے آئی ہیں جوجمہوری معاشرے کی عکاس ہونی چاہیے ہیں ۔قائد ملت جعفریہ نے زوردیا کہ سیاسی اختلاف کو تصادم بننے سے بچانا ہوگا یہی ملکی استحکام و جمہوری نظام کی مضبوطی کےلئے ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے ، سی پیک سمیت اہم منصوبے زیر تکمیل ہیں جس سے معاشی اعشاریے بہتر ہونگے خطے کی بدلتی صورتحال ، عالمی منظر نامہ پر وقوع ہونیوالے عوامل پربھی غور کرنے کی ضرورت ہے ہمیں کوشش کرنا ہوگی کہ تمام مسائل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل ہوں ۔ پانامہ لیکس اور دیگر کیسز کے حوالے سے اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے وسیع تر تناظر میں مثالی فیصلوں کی امید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مثالی فیصلے قوم کے لئے قابل قبول ہوں گے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے آمدہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے متضادبیانات کوتمام جماعتوں کا جمہوری حق قرار دیتے ہوئے موقف اپنایاکہ رپورٹ پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے بھی وسیع تر تناظر میں کیے گئے فیصلے ہی ہمارے لیے قابل قبول ہوں گے۔علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملکی آبادی جوکہ 20کروڑسے تجاوز کرچکی ہے رپورٹس کے مطابق 6کروڑ سے زائد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ملکی آبادی کے بڑے حصے کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، توانائی بحران اور دہشت گردی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی، ملک یہ انتہائی اہم مسائل ہیں ان کی طرف اصل توجہ کی ضرورت ہے ۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے دوران عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے پر اتفاق کیاگیا، ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور کیاگیا

پڑھا گیا 675 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

مسجدالاقصی پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تمام فلسطینیوں اور پوری امت مسلمہ سے مسجد الاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی ہما...

مقالہ جات

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

داعش کیخلاف پاکستان کی تیاریاں

16 جولائی 2017ء کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ سرحد پار سے دول...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org