پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے حکمرانوں کا پورا کنبہ ہی کرپشن میں ملوث ہے

کیٹیگری پاکستان
Monday, 17 July 2017


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مدینہ العلم میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو چکا ہے، پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے حکمرانوں کا پورا کنبہ ہی کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی جو جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں بنائی گئی تھی کی رپورٹ بھی پبلک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جس کی وجہ سے ظالم حکمرانوں نے وہ رپورٹ ہی دبا لی۔ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے، پاکستان میں شیعہ اور سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، شیعہ اور سنی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی کو منظم سازش کے تحت لڑایا گیا اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے تکفیری گروہ پیدا کیا گیا، مگر آج شہداء کے مقدس لہو کی بدولت شیعہ اور سنی متحد ہیں اور تکفیری گروہ تنہا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں پنجاب کی صوبائی کابینہ کا ایک وزیر ملوث ہے جو دہشتگردوں کا سہولت کار ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بھی وہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس موقع پر مولانا اظہر نقوی ،علامہ مبشر حسن ۔علی حسین نقوی ویگر رہنما موجود تھ

پڑھا گیا 581 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org