تازہ ترین

یمنی، اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کے سنگ لڑنے کو تیار ہیں سید الحوثی کا سید حسن نصراللہ کے نام پیغام

کیٹیگری یمن
Friday, 21 July 2017


یمن کی انصاراللہ تنظیم کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کیخلاف ہر قسم کی لڑائی میں شرکت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جنگ اپنے عروج پر ہے اور فلسطینیوں کو ماضی کے مقابلے میں آج شدید خطروں کا سامنا ہے۔

الحوثی نے کہا: "ہم حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ یمنیوں کا ان کے بارے میں موقف بالکل درست تھا"۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ ہم اقوام اور حکومتیں امریکی اقدامات پر خاموشی اختیار کریں۔

انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "ایک دن تمہاری باری بھی آنے والی ہے اور یہ وہ کام جو امریکہ اپنے آلہ کاروں کیساتھ کرتا ہے"۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اس بیان کیساتھ کہ سعودی عرب رواں سال کے اواخر تک یمن پر اپنے حملوں کو تیز کردیگا، کہا: "ہم اپنے جدوجہد کو ان کیخلاف مزاحمت اور ان کے حملوں کی روک تھام کیلئے مزید وسیع کریں گے"۔

انہوں نے اس بیان کیساتھ کہ دشمن یمن کے اندرونی محاذ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہے، کہا: "یمنی فوج، سیکورٹی فورسز اور عوام اس سلسلے میں زیادہ زیادہ نشانہ بنائے جارہے ہیں"۔

الحوثی نے کہا کہ صہیونی حکومت لبنان یا فلسطین کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں یہ جان لے کہ یمنی قوم لبنان اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

پڑھا گیا 1982 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

یہ سوال ہے جو ہر وہ بچہ کرتا ہے جس کے بابا اس ریاست کے سفید و سیاہ کے مالک بنے ہوئے افراد کی غفلت، نا اہلی، غلط پالیسیوں اور ملک سے زیادہ ذاتی و خاندا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org