امریکی پابندیاں جامع ایٹمی معاہدے کے منافی ہیں حجت الاسلام کاظم صدیقی

کیٹیگری ایران
Friday, 28 July 2017


جت الاسلام کاظم صدیقی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں پاس ہونے والا ایران مخالف بل، جامع ایٹمی معاہدے کی روح اور اس کے متن کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ امریکہ پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
حجت الاسلام کاظم صدیقی کا کہنا تھا کہ تمام ایرانی عہدیدار اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ اسلام اور اسلامی انقلاب ایران کا دشمن ہے اور اسے ختم کرنا چاہتا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ملکی وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاکر امریکی پابندیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران بھی دراصل مغرب اور مشرق کے خلاف جنگ کی اور خدا پر توکل اور انقلابی جذبے کے سہارے ، عالمی سامراجی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے لبنان اور شام کے سرحدی علاقے عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف حزب اللہ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی، سن دوہزار چھے کی تینتیس روزہ جنگ میں اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی فتح کی مانند، ایک اہم اسٹریٹیجک کامیابی ہے۔
حجت الاسلام کاظم صدیقی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے میں تحریک مزاحمت پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جبکہ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل سمیت دہشت گردوں کے حامی کمزور ہورہے ہیں۔

پڑھا گیا 550 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org