شام کو خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے: صدر بشار اسد

کیٹیگری مشرق وسطی
Tuesday, 01 August 2017


شام کے صدر بشار اسد نے شامی فوج کے بہترویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جیش الشعب جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کو شام کا تاریخی دشمن قرار دیا جو علاقے اور علاقے سے باہر کے ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے پورے علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ شام کو اس وقت انتہائی خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے - شام کے صدر نے استقامت و پائداری کے نتیجے میں ملک کو حاصل ہونے والی گرانقدر کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی استقامت، عوام کی حمایت اور شہداء کے پاکیزہ خون کے سہارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے- بشار اسد نے شام کو علاقے کا دل اور مشرق وسطی کااصلی محور قرار دیا اور کہا کہ ملک کی فوج ، آج عزت و سربلندی کی دوسری تاریخ رقم کر رہی ہے اور اپنے عزم و ثبات سے فتح و کامیابی کے افق کے نزدیک پہنچ چکی ہے-

پڑھا گیا 728 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org