بمناسبت برسی شہید قائد، مہدی برحق کانفرنس 6اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔ علامہ راجہ ناصر عباس

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 03 August 2017


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہد ا کی تکریم و تعظیم کو درس اللہ تعالی اور انبیا کرام کا سکھایا ہوا ہے۔جو قوم شہیدوں کو فراموش کر بیٹھتی ہے اس ہمیشہ ناکامی دیکھنا پڑتی ہے۔علامہ عارف حسینی شہید قوم کے باوفا اور جرات مند بیٹے تھے۔انہوں نے ملک میں بسنے والے مختلف طبقوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔1973 کے آئین کے نفاذ کے لیے شہید کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا۔وہ بیرونی قوتیں جو وطن عزیز کو تفرقہ اور نفرت کی آگ میں جھونکنا چاہتی تھی انہوں نے وطن عزیز میں موجود اپنے آلہ کاروں کے ذریعے قائد عارف حسینی کو شہید کرایا۔6اگست شہید قائدکی 29ویں برسی کی تقریب شایان شان اندازمیں منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ ایک موروثی جماعت ہے جو صرف اقربا پروری پر یقین رکھتی ہے۔اس کی جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں۔پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے۔ایک ایسا شخص جو کرپشن ثابت ہونے پر نا اہل ہو گیا ہواسے ہیرو ثابت کرنے کی احمقانہ کوشش سے باز رہا جائے۔ سرکاری ٹی وی سمیت دیگر ادارے کسی بھی نا اہل شخص کو پروٹوکول دے کر عدالت عظمی کے فیصلے کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ہمارے وزراریاست کی وفاداری کی بجائے مخصوص خاندان کی غلامی کر رہے ہیں۔پاکستان میں داعش کے خطرات موجود ہیں ۔اس عالمی دہشت گرد تنظیم کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کو ہلکا نہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو بھی منظر عام پر لایاجائے۔بے گناہ انسانی جانوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کشمیر اور گلگت کی عوام نے تحریک پاکستان میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔وہاں کی عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے۔نواز شریف کی نا اہلی سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔سی پیک کی تکمیل پاکستان کے استحکام اور ترقی کا رخ اس خطے کی طرف موڑنے میں معاون ثابت ہو گی۔یہ منصوبہ دو ممالک کے درمیان معاہدہ ہے شخصیات کا درمیان نہیں۔نواز شریف کی سبکدوشی سی پیک پرقطعاََ اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا ایشو بظاہر پلانٹڈ اور حکومت کی جوابی کاروائی نظر آتا ہے۔

پڑھا گیا 429 دفعہ Last modified on Thursday, 03 August 2017

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم آزادی فلسطین نے امریکی دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن میں فلسطینی مشن بند کیا گ...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org