بحرینی جیل میں ایک سال سے بے جرم قید 4 شعیہ علما رہا

کیٹیگری مشرق وسطی
Thursday, 10 August 2017


بحرین کے 4 شیعہ علماء شیخ منیر المعتوق، سید یاسین الموسوی، شیخ عماد الشغله اور شیخ عزیز الخضران کو ایک سال تک جیل میں رکھنے کے بعد کل رہا کر دیا۔ ان علماء کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حق میں دئیے جانے والے دھرنے میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

رہا ہونے والے علماء کے استقبال کی تقریب آج رات ابو صبیح کے علاقے میں واقع انصارالحق امام بارگاہ میں منعقد کی جائے گی۔ ان علماء کی رہا‎ئی کے باوجود اب بھی ہزاروں بحرینی شہری اور درجنوں علماء جیل میں بند ہیں اور عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی رہائی کا مسلسل مطالبہ کر رہی ہیں۔

بحرین پر مسلط آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی کٹھ پتلی عدلیہ نے منی لانڈرنگ کے بے بنیاد اور آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کے الزام میں آیت شیخ اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرتے ہوئے انھیں ایک سال قید اور دولاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی تھی ۔

آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے اب تک الدراز کے علاقے پر کئی بار جارحانہ حملے کئے ہیں اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں کا قتل عام کیا ہے -

آل خلیفہ کےکارندوں کے حملوں میں اب تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے سیکڑوں حامی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پڑھا گیا 702 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org