نااہل وزیر اعظم اپنے جذباتی نعروں سے اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم

کیٹیگری پاکستان
Friday, 11 August 2017


شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں۔ اسلام آباد سے لاہور کے لیے نکلنے والی ریلی نے ان کی خوش فہمی کو مایوسی میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نواز شریف کو پارٹی صدارت کی طرف سے فارغ کرنے کے حکم کے بعد ان کا سیاست میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ عوام اب باشعور ہو چکی ہے۔ نااہل وزیر اعظم اپنے جذباتی نعروں سے اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق راولپنڈی میں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے سات سے دس ہزار افراد سڑکوں پر نکلے۔ تیس لاکھ کی آبادی والے شہر سے صرف دس ہزار افراد کی حمایت کا مطلب واضح ہے۔ عوام نے نواز شریف کو مسترد کر دیا ہے، نواز شریف جس مینڈیٹ کا واویلا کر رہے ہیں وہ عوام نے انکو نہیں دیا بلکہ وہ انجینیرڈ الیکشنز کے ذریعہ برسراقتدار آئے تھے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے نواز شریف استقبالیہ پروگرام کو مسترد کرنے کے بعد سابق حکومت کے وزرا اپنی جگ ہسائی کو چھپانے کی خاطر کبھی ممتاز قادری ک جنازہ تو کبھی سکھوں کے اجتماع کے ہجوم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اگر چار سالہ اقتدار میں عوام کا خیال رکھا جاتا اور قومی دولت نہ لوٹی جاتی تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ سابق دور حکومت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری سے بھی غفلت برتی گئی۔ دہشت گردی، لاقانونیت،مہنگائی، عدم تحفظ، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور معیاری تعلیم کے فقدان سمیت بہت سارے دیگر مسائل نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنائے رکھا۔ دہشت گرد گرہوں اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے سربراہان مسلم لیگ کے وزرا سے آئے روز ملاقاتیں کرتے رہے جو دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں عدلیہ کے خلاف تقریریں کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے چاہیے۔

پڑھا گیا 197 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم آزادی فلسطین نے امریکی دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن میں فلسطینی مشن بند کیا گ...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org