تازہ ترین

ایران کے موقف کی صداقت اور سچائی ثابت ہوچکی ہے، حماس

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Saturday, 12 August 2017


حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس اور ایران کے درمیان تعلقات کو پچیس برس گزر گئے ہیں اور یہ تعلقات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حماس کے لیے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے موقف کی صداقت اور سچائی ثابت ہوچکی ہے۔اسامہ حمدان نے کہا کہ فلسطینیوں کے مفادات کے تناظر میں حماس دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کی بنیاد مسئلہ فلسطین، فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی جد وجہد کے بارے میں ان ملکوں کے نظریات پر استوار ہوں گے۔حماس کے شبعہ خارجہ امور کے سربراہ نے واضح کیا کہ سر زمین فلسطین کی آزادی کی جنگ بدستور جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطین کا چپہ چپہ غاصبانہ قبضے سے آزاد نہیں ہوجاتا۔انہوں نے سعودی اخبار الریاض کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے بارے میں کہا کہ اس اخبار کے خلاف سعودی عرب کے اندر اور باہر سے جو ردعمل سامنے آیا ہے وہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ علاقے کے عوام اور سرزمین فلسطین کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔حماس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے درمیان قومی آشتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرزمین فلسطین کو آزاد کرانا اور فلسطینیوں کی حقوق کی بالادستی تمام گروہوں کی ذمہ داری ہے۔

پڑھا گیا 404 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

یہ سوال ہے جو ہر وہ بچہ کرتا ہے جس کے بابا اس ریاست کے سفید و سیاہ کے مالک بنے ہوئے افراد کی غفلت، نا اہلی، غلط پالیسیوں اور ملک سے زیادہ ذاتی و خاندا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org