ایران کے دینی مرکز قم میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقریب

کیٹیگری ایران
Wednesday, 16 August 2017


شیعیت نیوز: ۱۴ اگست تاریخ عالم کا وہ عظیم الشان و انوکھا دن ہے، جس میں اسلامیان برصغیر ہند قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) کی مدبرانہ قیادت تلے اپنے لئے ایک الگ ملک کا قیام عمل میں لائے۔ جامعہ روحانیت بلتستان اس پرمسرت موقع پر تمام اہل وطن بالخصوص حاضریں محفل کی خدمت میں دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔
یوم پاکستان پر منعقد ہونے والا یہ عظیم اجتماع اس موقع پر اعلان کرتا ہے:
1۔ مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے نیز اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی طرف سے ملک و ملت کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر قسم کی جدوجہد اور قربانی کا اعلان کرتا ہے۔
2۔ یہ اجتماع مسلمانان پاکستان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ہر قسم کے لسانی، علاقائی، نسلی، مذہبی اور سیاسی تعصبات سے بالاتر رہتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ترقی یافتہ، طاقتور اور فلاحی ریاست بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
3۔ وطن عزیز پاکستان کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی لحاظ سے سپر طاقت بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کرتا ہے۔
4۔ ان سازشوں کی پرزور مذمت کرتا ہے، جو عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان اور عالم اسلام کو بدنام کرنے کے لئے پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔

5۔ جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ اجتماع سول حکومت، عدلیہ اور عسکری ارباب حل و عقد سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت معین کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔
6۔ یہ اجتماع سفارت پاکستان اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو ترجیحی حیثیت دینے کے لئے عملی اقدامات کا اعلان کرے۔
7۔ یہ اجتماع سفارت اسلامی جمہوریہ پاکستان (تہران) کے توسط سے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کی توسیع کا کام فوری طور پر شروع کرائے۔
8۔ یہ اجتماع پاکستان کی سفارت عظمٰی کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ زائرین کی مشکلات خصوصاً کوئٹہ تفتان کانوائے کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے اقدام کرے۔
9۔ یہ اجتماع سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خصوصی توجہ فرماتے ہوئے طلاب کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ وغیرہ سے مربوط مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے یوم آزادی کی اس عظیم محفل کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والوں اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری دعوت قبول کی اور اس محفل کو رونق بخشی۔ ہم محترم سفیر پاکستان کے بھی قدردان ہیں، جنہوں نے جامعہ روحانیت کے وفد کو سفارت پاکستان کی جانب سے منعقد ہونے والی محفل میں دعوت دی۔

پڑھا گیا 380 دفعہ Last modified on Wednesday, 16 August 2017

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org