نواز شریف اور اہل خانہ کا نیب کے سامنے پیشی سے انکار توہین عدالت ہے،علامہ ناصر عباس جعفری

کیٹیگری پاکستان
Saturday, 19 August 2017


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اہل خانہ کا نیب کا سامنے پیشی سے انکار ملک کے آئین و قانون کی توہین ہے۔ ریاستی اداروں کو نااہل وزیر اعظم کی طرف سے مسلسل تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔فرد واحد کا خود کو ملکی قوانین سے بالا سمجھنا ایک نفسیاتی عارضہ اور رعونت کے سوا کچھ نہیں۔یہ گھمنڈ نواز شریف کو لے ڈوبے گا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ کے پانچوں جج صاحبان نے مشترکہ طور پر سابق وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دیا۔ نیب کے پاس نواز شریف اور ان کے خاندان سے پوچھ گچھ کے مکمل اختیارات ہیں جنہیں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اعظم کے منصب سے نا اہل ہونے کے بعد بھی جوشخص قانون شکنی میں اتنی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتا ہے جب وہ صاحب اقتدار تھا تب اس کی صورتحال کیا ہوئی ہو گی پوری قوم کو اس کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گا۔انہوں نے کہا وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بنیادی وجہ نا اہل حکمرانوں کی بد انتظامی رہی ہے۔ حکمرانوں کے فیصلوں اور پالیسیوں سے قوم کی بجائے کمیشن ایجنٹ سے مستفید ہوتے رہے۔ملکی ترقی کے نام پر بڑے بڑے منصوبوں کے ٹھیکے من پسند لوگوں کو دیے گئے تاہم صحت، تعلیم اور توانائی جیسی بنیادی ضروریات زندگی میں بہتری کی بجائے ابتری آتی رہی۔جب تک ایوان اقتدار کو ان کے نرغے سے آزاد نہیں کرا لیا جا تا تب تک وطن عزیز کا ترقی و استحکام کی طرف بڑھنا ممکن نہیں۔وطن فروش سیاستدانوں سے مارد وطن کو آزاد کرانے کے لیے قوم کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔

پڑھا گیا 226 دفعہ Last modified on Saturday, 19 August 2017

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم آزادی فلسطین نے امریکی دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن میں فلسطینی مشن بند کیا گ...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org