تازہ ترین

چوہدری نثار نے دہشتگردی کے سہولت کاروں کو اہمیت دی، آج بھی دہشتگرد مدارس کھلے ہیں، سنی تحریک

کیٹیگری پاکستان
Monday, 21 August 2017


شیعیت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ایسے اقدام کئے جس کا فائدہ آمرانہ سوچ نے اٹھایا ہے، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس اپنے منہ اپنی تعریف کے سوا کچھ نہیں ہے، غازی ممتاز قادری کو کونسی قوتوں کے ایماء پر پھانسی دی گئی، عوام کے سامنے لایا جائے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ چوہدری نثار نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ ان قوتوں کو اہمیت دی، جو دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں، اہلسنت کی کسی ایک بڑی جماعت کے سربراہ کو بلا کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، جو مدارس دہشتگردی کی تربیت گاہ بنے، وہ آج بھی کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار بتائیں کہ 45 سال سے پاکستان میں رہنے اور پیدا ہونے والے بنگالیوں کے شناختی کارڈ کیوں بلاک کئے گئے، آج بھی بنگالی قوم کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، جو قابل مذمت عمل ہے۔

پڑھا گیا 417 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

یہ سوال ہے جو ہر وہ بچہ کرتا ہے جس کے بابا اس ریاست کے سفید و سیاہ کے مالک بنے ہوئے افراد کی غفلت، نا اہلی، غلط پالیسیوں اور ملک سے زیادہ ذاتی و خاندا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org