مجلس وحدت مسلمین25اگست جمعہ کے روز ملک بھر میں ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ منائے گی

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 24 August 2017


شیعیت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر حملوں کی دھمکی دینے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین25اگست جمعہ کے روز ملک بھر میں ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ منائے گی۔امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں سے نفرت کے اظہار کے لیے اسلام آباد،لاہور، پشاور،کراچی ،کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کی قیادت مرکزی وصوبائی رہنما کریں گے۔اس موقعہ پر امریکی صدر کے پُتلے بھی نذر آتش کیے جائیں گے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہو کر حب الوطنی کا ثبوت دیں۔انہوں نے کہاہے کہ ٹرمپ پاکستان کی سالمیت و بقا کو خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے۔پاکستان سے ڈو مور کے تقاضہ کے پیچھے امریکہ کے مذموم عزائم چھپے ہوئے ہے۔پاکستان کو عراق یا شام نہ سمجھا جائے۔پاکستان کی ناقابل تسخیر افواج اور بیس کروڑ عوام مادر وطن کی مضبوط ڈھال ہیں۔پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی جارحیت امریکہ کے اپنے وجود کے لیے خطرہ بن جائے گی۔خطے میں طاقت کے توازن کو بدلتا دیکھ کر امریکہ حواس باختہ ہو گیا ہے۔ہمارے پاس امریکی بلاک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے علاوہ کوئی بھی دوسراآپشن فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا۔عسکری قیادت کی طرف سے دیے جانے والا پیغام بھی ٹرمپ کے لیے غیر متوقع تھا۔پاکستانی عوام کے شدید ردعمل سے امریکہ کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ملی غیرت کا تقاضہ ہے کہ امریکہ کے خلاف احتجاج کو کامیاب بنایا جائے

پڑھا گیا 149 دفعہ Last modified on Thursday, 24 August 2017

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ستر یہودی آبادکار پیر کو اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے باب المغاربہ کی جانب سے کئی گروہوں کی شکل میں مسجد الاقصی ...

مقالہ جات

عید مباهلہّ؛ جشن توحید – نبوت، امامت و ولایت مبارک

عید مباهلہّ؛ جشن توحید – نبوت، امامت و ولایت مبارک

بسم الله الرحمن الرحیم " انما یرید الله لیذهب عنکم الرجس اهل البیت و یطهرکم تطهیرا " 24 ذی الحجه عید مباهله جشن توحید – نبوت و امامت مبا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org