آئی ایس او کی امریکہ مردہ باد ریلی پر پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،علامہ ناصر عباس جعفری

کیٹیگری پاکستان
Sunday, 27 August 2017


شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آئی ایس او کی امریکہ مردہ باد ریلی پر پولیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی نمائش چورنگی سے نکالی جانے والی پُرامن ریلی پر پولیس کا بیہمانہ لاٹھی چارج ریاستی دہشت گردی ہے۔وزیر اعلی اور آئی جی سندھ واقعہ کا سخت نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی نوجوانان ملت کی حب الوطنی کا اظہار ہے۔امریکہ نے وطن عزیز پر حملے کی دھمکی دے کر ملت کے ہر فرد کی غیرت و حمیت کو للکارا ہے۔احتجاجی ریلی نکالنا کسی بھی جماعت کا آئینی حق ہے۔جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ کراچی پولیس کا محب وطن افراد پر لاٹھی چارج ملک دشمن قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہے۔پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کی نشاندہی ہونی چاہیے کہ نوجوانوں کی حب الوطنی کے جذبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس اوملت کے نوجوانوں کی ایک فعال اور فرض شناس تنظیم ہے جو استحکام پاکستان کے لیے بہترین،بے لوث اور مخلصانہ کردار ادا کر رہی ہے۔اس کے کارکنوں گرفتاری کراچی پولیس کا اختیارات سے تجاوز اور ملت تشیع کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔غیر قانونی ہتکھنڈوں سے ہمیں ڈرایا یا دھمکایا نہیں جا سکتا۔حکومت سندھ امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا خیال دل سے نکال دے۔ حکومت حاصل کرنے کے لیے امریکی آشیر باد کی بجائے عوامی طاقت کی ضرورت ہے۔اگر عوامی حقوق کو اسی طرح پامال کیا جاتا رہا تو پھرپیپلز پارٹی کا سندھ میں نام لینے والا کوئی نہیں رہے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایس اور کے گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور واقعہ کے ذمہ داران پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

پڑھا گیا 379 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ستر یہودی آبادکار پیر کو اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے باب المغاربہ کی جانب سے کئی گروہوں کی شکل میں مسجد الاقصی ...

مقالہ جات

عید مباهلہّ؛ جشن توحید – نبوت، امامت و ولایت مبارک

عید مباهلہّ؛ جشن توحید – نبوت، امامت و ولایت مبارک

بسم الله الرحمن الرحیم " انما یرید الله لیذهب عنکم الرجس اهل البیت و یطهرکم تطهیرا " 24 ذی الحجه عید مباهله جشن توحید – نبوت و امامت مبا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org