دشمنوں کی شکست کا سلسلہ جاری رہے گا، شام کے صدر بشاراسد

کیٹیگری مشرق وسطی
Monday, 28 August 2017


شام کے صدر بشار اسد نے ثابت قدم عرب جوانوں کی جمعیت کے زیرعنوان دوسرے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دشمنوں کا مقصد روز اول سے ہی استقامت کے شعلے کو خاموش کرنا تھا لیکن دشمنوں کو اپنے مقصد میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا - شام کے صدر بشار اسد نے شامی جوانوں اور نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں ہمارے نوجوانوں کی ذمہ داری شام کو تعمیر و ترقی کے راستے گامزن کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ آج شام میں استقامتی قوتوں نے دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کا جنازہ نکال دیا ہے - اس درمیان شامی فوج نے السخنہ کے مزید علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہےالمیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے آپریشن میں جو صوبہ دیرالزور کے السخنہ کے علاقے میں انجام پایا، چار دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا- اس کارروائی میں داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں- اس کارروائی میں شام کی فوج نے صوبہ حمص کے شمال مشرقی علاقوں میں دوہزار مربع کلومیٹر کا رقبہ بھی داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے- بعض رپورٹوں کے مطابق شام کی فوج اس وقت شہر دیرالزور کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے- اس کارروائی میں شامی فوج داعش کے خلاف ہیلی کاپٹروں ، جنگی طیاروں ، توپخانوں اور میزائل لانچروں کا استعمال کر رہی ہے - آپریشن کا مقصد شہرالسخنہ کے ہائی وے کو محفوظ بنانا ہے-

پڑھا گیا 574 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org