عراق کا تلعفر شہر داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد

کیٹیگری عراق
Monday, 28 August 2017


عراق میں قادمون آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اتوار کی صبح تلعفر شہر کو داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا اور اس وقت پورا شہر عراقی افواج کے کنٹرول میں ہے - عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ تلعفر شہر کے سبھی انتیس علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاگیا ہے- عراق کی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج نے تلعفر شہر کے سبھی علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے- دریں اثنا لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے عراقی وزارت دفاع کی جانب سے تلعفر کی آزادی کے اعلان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کی تصویریں بھی نشر کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ عراقی افواج تلعفرشہر کی آزادی کا جشن منا رہی ہیں - عراق کی عوامی رضاکارفورس کے سربراہ فالح الفیاض نے بھی تلعفر شہر میں برق رفتاری کے ساتھ حاصل ہونےوالی کامیابی پر عوامی رضارکارفورس اور دیگر فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے - دوسری جانب عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ تلعفر میں داعش کی شکست سے علاقے کے ملکوں کی تشویش بھی دور ہوجائے گی - عراقی وزیراعظم نے بغداد میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی سبھی مسلح فورسز کے درمیان اعلی پیمانے کی ہم آہنگی پائی جارہی ہے اور اسی ہم آہنگی کی وجہ سے ہی عراق کے بیشتر علاقوں میں داعش کو شکست ہوئی ہے- انہوں نے بغداد میں اتوار کو ہونے والے دو بم دھماکوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے مسلح افواج کے مقابلے میں شکست کھانے کے بعد اب عوام کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے - اتوار کو بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں چھے افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے - عراقی وزیراعظم نے اتوار کو بغداد میں ایک بہت بڑے تجارتی کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا- انہوں نے اس موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ عراق میں سرمایہ کاری کریں - عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے اور عراق میں حالات اب تیزی کے ساتھ معمول پر لوٹ رہے ہیں اس لئے سبھی سرمایہ کاروں سے درخواست کرتےہیں کہ وہ عراق میں سرمایہ کاری کریں -

پڑھا گیا 680 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org