عراقی فورسز کی تلعفر کی آزادی کے بعد داعش کے آخری ٹھکانے کی طرف پیشقدمی جاری

کیٹیگری عراق
Tuesday, 29 August 2017


عراق کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورس کی تلعفر شہر میں داعش دہشت گردوں کو پسپا کرنے کے بعد ان کے آخری ٹھکانے کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔اطلاعات عراقی فورسز" العیاضیہ" علاقہ میں داخل ہوگئی ہیں جہاں وہابی دہشت گردوں پوری طاقت کے ساتھ صفایا کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کے اندازوں اور منصوبے کے برعکس تلعفر میں ڈرامائی انداز میں بہت کم وقت میں یہ آپریشن تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔ عراقی فوج کو موصل میں داعش کو پسپا کرنے کے بعد تلعفر میں داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کا اندیشہ تھا۔ داعش کے پاس بارود سے بھری گاڑیوں اور خود کش بمباروں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی اطلاعات تھیں تاہم اب تک داعش کی کمر ٹوٹ چکی اور اس کی طرف سے زیادہ مزاحمت نہیں دیکھی گئی۔ اس وقت عراقی فوج العیاضیہ میں داخل ہوچکی ہے جہاں داعش کا صفایا جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے گھروں کی چھتوں پر اپنے نشانہ باز تعینات کردیے ہیں۔ سرکاری فوج کی تیزی سے پیش قدمی کی راہ میں شہری آبادی بھی رکاوٹ ہے جسے داعش نے انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔ تاہم عراقی فوج کی طرف سے شہریوں کے محفوظ انخلاء کے لیے راہ داریاں قائم کردی ہیں۔عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ العیاضیہ کو چند گھنٹوں کے اندر اندر داعش سے چھڑالیا جائے گا۔

پڑھا گیا 403 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org