سندھ میں مردم شماری کے ابتدائی نتائج قابل قبول نہیں، ایم ڈبلیو ایم

کیٹیگری پاکستان
Wednesday, 30 August 2017


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ سندھ میں مردم شماری کے نتائج حقیقت کے برعکس ہیں۔ شہری آبادی کے اعداد و شمار میں رد و بدل صوبائی تعصب اور منافرت کے فروغ کا باعث بنے گی ۔مردم شماری کے ابتدائی نتائج کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ حتمی نتائج کو تمام نقائص سے دور کیا جائے تاکہ عوامی خدشات کا ازالہ ہو۔انہوں  نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبے آبادی کے تناسب سے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حقدار ہیں۔ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں کسی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی جو سندھ کی عوام کو ان جائز حق سے محروم کرنے کے لیے کی جائیں۔ملک دشمن قوتیں مذہبی،لسانی اور صوبائی تعصب پھیلا کر اس وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔مردم شماری کے حالیہ نتائج جیسے واقعات ان قوتوں کے عزائم کو تقویت دیں گے۔عوام کو ان کا جائز حق دے کر ان عناصر کو شکست دی جائے جو استحصال اور احساس محرومی کا رونا رو کر عوام اور وطن عزیز کی محبت کی مابین دیواریں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا ہر لحاظ سے اہم ترین صوبہ ہے ارض پاک کے اقتصادی استحکام کی بنیاد ہے اسے دانستہ طور پر کمزور نہ کیا جائے۔سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کرنے کی سازش کو منظر عام پر لایا جانا چاہیے۔جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ کسی بھی صورت ملک و قوم سے مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لئے مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ظاہر کی ہے تاکہ سندھ کا قابل تقسیم پول میں سے حصہ نہ بڑھ سکے۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کے دوران ان خدشات کا اظہار بھی کیا تھا ۔ مردم شماری کے حالیہ 160نتائج میں سندھ کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین مردم شماری سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

پڑھا گیا 272 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org