تازہ ترین

امریکہ کی داعش اور دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کے ذریعہ اسلامی ممالک کی طاقت کو روکنے کی کوشش

کیٹیگری ایران
Wednesday, 30 August 2017


اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈرجنرل احمد پور دستاں نے کہا ہے کہ امریکہ نے مکر و فریب کے ذریعہ اسلامی مالک کا سرمایہ صرف کرکے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا اور اس طرح وہ اسلامی ممالک کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ، افغانستان پر حملے اور عراق میں فوجی مداخلت کے ذریعہ ایران میں گھسنے کی بڑی تلاش و کوشش کی لیکن ایران کی مسلح افواج نے اس سلسلے میں امریکہ کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کسی بھی اسلامی ملک کا خیر خواہ نہیں اور وہ اسلامی ممالک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی خطرناک پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ میجر جنرل پوردستاں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سیاسی رہنماؤں کو امریکی مکر و فریب کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ امریکہ اسلامی ممالک کو داخلی جنگوں میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔

پڑھا گیا 629 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

فلسطین کی تحریک حماس نے واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکہ کی شرط کو فلسطینی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے پر صیہونی حکومت کے خل...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org