غدیر انسان کو ظلم اور نا انصافی سے نجات دلانے والا دن ہے آیت اللہ جنتی

کیٹیگری ایران
Tuesday, 05 September 2017


گارڈين کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی نےغدیر فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی درایت اورحمایت کی بدولت زندہ ہے۔

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ غدیر انسان کو ظلم اور نا انصافی سے نجات دلانے والا دن ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کو آج حضرت علی (ع) کی ضرورت ہے مشرق و مغرب میں دنیا ظلم و ستم سے بھر چکی ہے بشریت ظلم و ستم سے تنگ آچکی ہے یمن میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب امریکہ کی حمایت کے سائے میں یمنی مسلمانوں کو اپنی بہیمانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے یمن میں سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں بےگناہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ فلسفہ غدیر، دنیا میں عدل و انصاف کا مظہر ہے آج دنیا کو حضرت علی (ع) کی ضرورت ہے حضرت علی (ع) کے بغیر دنیا ظلم و ستم سے بھر چکی ہے۔ علی (ع) مظلوموں کے حامی تھے مظلوم چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلمان۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پرعمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے

پڑھا گیا 331 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org