تازہ ترین

سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

کیٹیگری یمن
Tuesday, 05 September 2017


یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوب مغربی صوبے تعز کے ذباب ٹاؤن کے کوہستانی علاقے میں واقع سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران سعودی فوجی اتحاد کے کئی ٹھکانوں کو زلزال میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔ ان حملوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ میزائل یونٹ نے یختل کے علاقے میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو میزائل کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔صوبہ البیضا اور صنعا کے مختلف علاقوں میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے متعدد ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے میزائل حملوں کی خبریں ملی ہیں۔شمال مغربی صوبے حجہ کے علاقے صحرائے میدی میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کی سرحدی پٹی پر ایک کارروائی کے دوران پانچ سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔یمنی فوج نے بارہا یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ جب تک سعودی عرب کے وحشیانہ حملے بند نہیں ہوجاتے سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے خلاف میزائل حملے جاری رہیں گے۔دوسری جانب یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے مقابلے جنگ کی اسٹریٹیجی میں تبدیلی پر زور دیا ہے۔میدان جنگ کی تازہ ترین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یمن کے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی فوجی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اس پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔یمن کے وزیر دفاع نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دشمن کو یمنی عوام کے خلاف جارحیت اور مجرمانہ اقدامات کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

پڑھا گیا 473 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

فلسطین کی تحریک حماس نے واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکہ کی شرط کو فلسطینی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے پر صیہونی حکومت کے خل...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org