آیت اللہ شاہرودی کی میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت

کیٹیگری ایران
Thursday, 07 September 2017


اسلامی جمہوریہ ایران میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ سید محمود شاہرودی نے اپنے ایک بیان میں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آیت اللہ سید محمود علوی نے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے سنگين مظالم کے نتیجے میں پورا عالم اسلام عزدار ہے انھوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے بعد انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی قلعی کھل گئی ہے انسانی حقوق کے عالمی ادارے صرف امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت اور اب میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے سنگین اور بھیانک جرائم پر عالمی اداروں کی خاموشی ان کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے اسلامی ممالک پر زوردیا کہ وہ میانمار اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور مسلمانوں کے دفاع کے سلسلے میں اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کریں۔

پڑھا گیا 347 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر چیک پوسٹ بنا لی

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر چیک پوسٹ بنا لی

مقبوضۃ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قبلہ اول پر یہودی شرپسندوں کی یلغار کے جلو میں ایک خطرناک پیش رفت اور بھی سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ ک...

مقالہ جات

یمنی باغی نہیں ہیں

یمنی باغی نہیں ہیں

یمن میں سعودی عرب کی جانب سے تین سال سے جارحیت جاری ہے۔ یمن میں حقیقی صورتحال سے پاکستانی میڈیا غافل رکھتا ہے، اگر کوئی خبر جاری بھی کی جاتی ہے تو اس ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org