بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کا بڈگام میں آغا سید حسن کے گھر پر چھاپہ

کیٹیگری دنیا
Friday, 08 September 2017


بھارتی قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے آج صبح حریت لیڈر آغا سید حسن کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کردی ہے۔

این آئی اے کی ٹیم پولیس اور فورسز کی ایک بھاری جمعیت وسطی کشمیر کے بڈگام میں واقع آغا سید حسن کے گھر پر اچانک پہنچی اور تلاشی کا آغاز کیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آغا سید حسن کے گھر تلاشی کے دوران کوئی قابل اعتراض چیز یا دستاویز برآمد ہوئی ہے یا نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ این آئی اے "فنڈنگ کیس" کی تحقیق کررہی ہے اور اس سلسلے میں اب تک 7 علیحدگی پسند لیڈروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور درجنوں افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جاچکی ہے جن افراد کے گھروں یا کاروباری اماکن پر چھاپے ڈالے گئے، ان میں سے بیشتر لائن آف کنٹرول پر ہونے والی تجارت سے وابستہ ہیں۔

این آئی اے کا ماننا ہے کہ ایل او سی پر تجارت کے ذریعے وادی میں جنگجووں اور علیحدگی پسندوں کی فنڈنگ ہورہی ہے اور ایجنسی اس تجارت کو منقطع کرنے کے حق میں ہے۔ تاہم ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے واضح کردیا ہے کہ وہ اس تجارت کو کسی بھی صورت میں منقطع ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔

پڑھا گیا 333 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org