تازہ ترین

امت اسلامیہ اٹھ کھڑی ہو، عالمی اداروں سے کوئی امید نہیں

کیٹیگری ایران
Friday, 08 September 2017


تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نماز کے خطبوں میں کہاکہ میانمار کے مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے کوئی امید نہیں ہے اس لئے امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں پر اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بودھسٹوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ میانمارکے مسلمانوں کے قتل عام میں صیہونی حکومت کا بھی ہاتھ ہے، میانمار کی حکومت اور فوج کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر انسانی حقوق کی مدافع تنظموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی کو شرمناک اور حیرت انگیز قراردیا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا بھی ذکرکرتے ہوئےکہا کہ آل سعود کو دین اسلام کی تعلیمات پر معمولی سا بھی اعتقاد نہیں ہے۔
انہوں نے ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ کرنے کی امریکی کوشش کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکا کی یہ آرزو کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آئی اے ای اے نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل طور پر پرامن ہیں کہاکہ تہران نے آئی اے ای اے کے ساتھ بین الاقوامی قوانین سے بھی زیادہ تعاون کیا ہے۔

پڑھا گیا 356 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

فلسطین کی تحریک حماس نے واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکہ کی شرط کو فلسطینی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے پر صیہونی حکومت کے خل...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org