تازہ ترین

روہنگیا میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت احتجاجی مظاہرے

کیٹیگری پاکستان
Friday, 08 September 2017


شیعیت نیوز: روہنگیامیں مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پراسلام آباد، لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاور،آزادکشمیر،ملتان،سکردو ،گلگت،فیصل آباد اور پارہ چنار سمیت ملک کے مختلف شہروں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ میانمار حکومت اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہروں سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی قتل گاہ بن چکا ہے ۔حکومتی سرپرستی میں انسانوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔انسانیت کی پامالی کے بدترین واقعات دل و دماغ پر تیر بن کر وار کر رہے ہیں۔ہے۔روہنگیا،کشمیر، یمن اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کوبدترین ظلم و بربریت کا سامنا ہے ۔یہود و نصاری مسلمانوں کی تباہ حالی کا تماشا دیکھنے میں محو ہیں۔روہنگیا میں مسلمان بچوں، خواتین اور نوجوانوں پر ہونے والے روح فرسا واقعات سے آگہی کے باوجود اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی متعصبانہ فعل ہے جس پر ان کے ضمیر کو جھنجھوڑا جا نا چاہیے۔انہوں نے کہاعالمی امن مذاہب کے باہمی احترام سے مشروط ہے۔مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر پُرامن دنیا کا خواب دیکھنا احمقانہ اقدام ہے۔روہنگیا میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والی بربریت نے امت مسلمہ کے دل زخمی کیے ہیں۔اگر مظالم کا یہ سلسلہ نہ رکا تو پھر پوری دنیا میں احتجاج کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا ہے ۔جب تک میانمار میں مسلمانوں کومکمل تحفظ حاصل نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم خاموش نہیں بیٹھے گے۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی ریلی اسلام آباد G-6/2سے نکالی گئی۔جس کی قیادت مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ تمام مسلم ممالک برمی حکومت سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔برمی حکومت مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے۔روہنگیا کے مسلمانوں کی اخلاقی و مالی معاونت قومی تقاضہ ہے۔اقوام متحدہ، عالمی ادارہ انصاف،او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اقدامات کا اعلان کریں بصورت دیگر ان کی خاموشی مجرمانہ فعل تصور ہو گی۔ریلی کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اسلام آباد یو این او میں احتجاجی قرار داد بھی پیش کی۔وفد میں علامہ اصغر عسکری،علامہ علی اکبر کاظمی، ملک اقرار حسین اور نثار فیضی شامل تھے۔

پڑھا گیا 101 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

میرا بابا کب آئے گا۔۔۔ !!!

یہ سوال ہے جو ہر وہ بچہ کرتا ہے جس کے بابا اس ریاست کے سفید و سیاہ کے مالک بنے ہوئے افراد کی غفلت، نا اہلی، غلط پالیسیوں اور ملک سے زیادہ ذاتی و خاندا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org