دیرالزور میں شامی فوج کی ایک اور کامیابی

کیٹیگری مشرق وسطی
Saturday, 09 September 2017


شام میں جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور کے مغرب میں التیم آئیل فیلڈ کو آزاد کرانے کی شامی فوج اور استقامتی فورس کی کارروائیوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- دیرالزور میں التیم آئیل فیلڈ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ہی شامی فوج المقابرعلاقے پر کنٹرول حاصل کرنے اور دیرالزور کے فوجی اڈے کا محاصرہ توڑنے جبکہ ہرایش اور طحطوح محلوں کو آزاد کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے - واضح رہے کہ شامی فوج اور استقامتی فورس نے گذشتہ منگل کو تین سال بعد دیرالزور کا محاصرہ توڑ کر شہر کے اندر داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی تھی - دیرالزور میں شامی فوج کے داخل ہو جانے کے بعد شہر کے مغربی اور شمال مغربی محلوں کا محاصرہ بھی ٹوٹ گیا ہے- دیرالزور شہر تیل سے مالا مال علاقہ ہے اور گذشتہ تین سال سے یہ داعش کے محاصرے میں تھا تاہم داعش کے عناصر اس شہر پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے اور اب شامی فوج نے شہر کا محاصرہ توڑ دیا ہے

پڑھا گیا 428 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ٹرمپ کی ناکام امریکی صدارت کی پہلی سالگرہ

ٹرمپ کی ناکام امریکی صدارت کی پہلی سالگرہ

ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2017ء کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے حکمرانی کا آغاز کیا تھا۔ سال 2018ء میں ان کی صدارت کی پہلی سالگرہ کے موقع ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org