تازہ ترین

ایران روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے

کیٹیگری ایران
Saturday, 09 September 2017


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر قریب سے نظر رکھنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوششوں کی وضاحت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ تہران نے میانمار کے مسلمانوں کے مصائب و آلام کم کرنے اور ان کی حالت زار پر نظر رکھنے کے لئے اب تک متعدد اقدامات اور وسیع پیمانے سفارتی صلاح ومشورے کئے ہیں اور وزیرخارجہ جواد ظریف نے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو بھی کی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تہران کے سفارتی اقدامات کے دائرے میں اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کو بھی ایک دستورالعمل ارسال کیا گیا ہے تاکہ ایران کا نمائندہ دفتر اقوام متحدہ کے عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات اور بات چیت کرکے میانمار کے مسلمانوں کے مسائل کا جائزہ لے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تھائی لینڈ میں ایران کا سفارتخانہ میانمار میں اکریڈیٹڈ سفارتخانے کے طور پر کام کررہا ہے کہا کہ ایرانی سفارتخانے نے میانمار کی حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے تاکہ ایران کی جمعیت ہلال احمر کی جانب سے صوبہ راخین میں میانمار کے مسلمانوں کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچائی جائے لیکن افسوس کہ ابھی تک میانمار کی حکومت نے ایران کی انسان دوستانہ امداد راخین روانہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی تاکہ ایران کی جمعیت ہلال احمر میانمار کے مظلوم مسلمانوں کو انسان دوستانہ امداد پہنچاسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میانمار کے ذریعے انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کی اجازت ملتے ہی ایران کی وزارت خارجہ کا ایک وفد بھی انسان دوستانہ امداد کی کھیپوں کے ساتھ میانمار جائے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ میانمار کےمسلمانوں کے مصائب و آلام کو ختم کرانے کے لئے مختلف سطحوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔

پڑھا گیا 123 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

انبیاء کرام اور غم حسین علیہ السلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبد اللہ الحسیناس مہینہ کا پہلا دن ، آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حزن و غم کا دن ہے کہ جس میں انبیا٫...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org